Islam Times:
2025-04-01@07:13:59 GMT

شگر میں یوم القدس ریلی، عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

شگر میں یوم القدس کی مرکزی ریلی ضلعی ہیڈکوارٹر سے جامع مسجد روڈ، شہید جان علی شاہ روڈ اور حسن شہید چوک سے ہوتی ہوئی حسینی چوک پر پہنچی جہاں جلسہ کیا گیا اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس کو مذہبی قرار دیتے ہوئے قدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا گیا اور اس سلسلے میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ ضلع بھر میں نماز جمعہ کے بعد ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ شگر خاص، چھورکاہ، چھوترون، تسر، داسو اور حشوپی میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں جن مین عوام بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرے لگائے۔ شگر میں یوم القدس کی مرکزی ریلی ضلعی ہیڈکوارٹر سے جامع مسجد روڈ، شہید جان علی شاہ روڈ اور حسن شہید چوک سے ہوتی ہوئی حسینی چوک پر پہنچی جہاں جلسہ کیا گیا اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس کو مذہبی قرار دیتے ہوئے قدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں یوم القدس

پڑھیں:

تھرپارکر، یوم القدس پر مشترکہ شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں

مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا، جنہوں نے قبلۂ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیا۔ آخر میں شہداء فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں شریک معصوم بچے و خصوصی دستے، ویڈیو رپورٹ
  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں شریک معصوم بچے
  • ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • کراچی، مرکزی آزادی القدس ریلی میں شریک ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف
  • تھرپارکر میں یوم القدس پر شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں
  • تھرپارکر، یوم القدس پر مشترکہ شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں قدس ریلیوں کی ویڈیو رپورٹ
  • اصغریہ تحریک، اے ایس او، اصغریہ خواتین کے تحت سندھ بھر مں القدس ریلیاں، ویڈیو رپورٹ