راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی لیکن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔

کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اعظم سواتی کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اعظم سواتی

پڑھیں:

کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں  باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں،  بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا، خان صاحب جو جنگ جیت رہے تھے وہ بیانیے کی ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی کا اندر سے ایک موقف آتا تھا تو بہت تیزی سے اثر انداز ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میسج تب باہر آتا تھا جب میری یا علیمہ بی بی کی بات ہوتی تھی، بانی پی ٹی ائی سے ضلعی جنرل سیکٹری کی بات کرنا ان کا لیول نہیں ہے-

جہلم میں گھریلو لڑائی ختم کرانا چچا کو مہنگا پڑ گیا ، بھتیجے نے قتل کردیا

فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہے،  یہ لگتا ہی نہیں کہ خان صاحب بنی گالہ اور جیل میں بیٹھنے میں فرق ہے-ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت بہادر انسان نہیں اس میں کوئی شک نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں صحت مند ہیں وہ اندر تگڑے ہیں وہ لڑ رہے ہیں، پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی اور عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جا رہا ہے- 

ایشوریہ اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو وائرل، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی تحریک انصاف مذاکرات پر رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ہدف مل گیا
  • عمران خان نےعلی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذا کرات کرنے کا ٹاسک دے دیا ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
  • بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع
  • کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری کا دعویٰ
  • بشریٰ بی بی کی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی، عمران خان کا انکار
  • بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے رضامند ، عمران خان انکاری
  • علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان
  • اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اعظم سواتی کے الزامات پر ردعمل دے دیا
  • بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی