Nawaiwaqt:
2025-04-03@20:55:16 GMT

عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف

اسلام آباد  (خبرنگار خصوصی)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چیہکان کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا عزم اور جذبہ نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتا ہے بلکہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کے عظیم نصب العین سے وابستہ پرعزم لوگوں کی قربانیوں سے منسوب کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا رمی چیف

پڑھیں:

چینی افواج کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی ” کے خواب کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات

چینی افواج کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی ” کے خواب کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔

یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے دفاع اور قومی وحدت کے تحفظ کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے.تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے جو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ حقیقت ہے اور اس کی مکمل تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔ چین کی جدید تاریخ میں ایک مشکل دور بھی گزرا ہے۔1840 سے جاپان نے مغربی طاقتوں کے ساتھ مل کر چین کے خلاف 100 سال سے زائد عرصے پر محیط جارحیت، تقسیم اور لوٹ مار کا آغاز کیا۔ 1894 میں جاپان نے جارحیت کی جنگ کے ذریعے چین کے تائیوان پر قبضہ کر لیا اور 1937 میں جاپان نے ایک بار پھر پورے چین کو ضم کرنے کی ناکام کوشش میں چین کے خلاف جارحیت کی بھرپور جنگ کا آغاز کیا۔ 8 سال کی خونریز لڑائی کے بعد چینی عوام نے بھاری قیمت ادا کی، آبادی کا دسواں حصہ قربان کیا اور جاپان کے خلاف مزاحمت کی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی،جس کے نتیجے میں تائیوان کو مادر وطن کی آغوش میں واپس لایا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے تمام قومیتوں کے لوگوں کی قیادت کی، اور 1949 میں کرپٹ کومن تانگ حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی جمہوریہ چین قائم کیا۔اس شکست کے بعد کومن تانگ گروہ تائیوان میں چلا گیا، اور آبنائے پار تقسیم کی یہ صورتحال آج تک قائم ہے ۔ اس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ تائیوان کا معاملہ نہ صرف چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے بلکہ چینی عوام کے قومی جذبات اور قومی وقار سے بھی متعلق ہے۔ اس وقت “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں نے تاریخ کے رجحان اور قوم کے عمومی مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے اور بیرونی طاقتوں کی مدد سے انہوں نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی ناکام کوشش میں علیحدگی پسند سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں نیا “دو ریاستی نظریہ” پیش کیا ہے اور چائنیز مین لینڈ کو ایک نام نہاد “سرحد سے باہر دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا ہے۔ ان کے اقدامات نے چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔پی ایل اے کا فوجی آپریشن کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تزویراتی نقطہ نظر سے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ چین کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔حکمت عملی کی سطح پر، مختلف دستوں کی مشترکہ مشقوں کے ذریعے، مسلح افواج کی مشترکہ جنگی صلاحیت کو آزمایا اور بڑھایا گیا ہے، اور فوجی دستے آبنائے تائیوان میں ممکنہ بحرانی حالات سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوئے ہیں، اس طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے قیمتی تجربے کا اضافہ کیا گیا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ ان مشقوں نے پی ایل اے کی مضبوط فوجی طاقت اور جدید ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا اور “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو یہ احساس دلایا کہ ان کی علیحدگی پسند کارروائیاں پی ایل اے کے سامنے انتہائی کمزور ہیں۔چین کے “علیحدگی مخالف قانون” میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کبھی “تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں نے کسی بھی نام پر یا کسی بھی طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کیا ، یا یہ کہ کوئی بڑا واقعہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے کا سبب بنا، یا یہ کہ پرامن وحدت کا امکان مکمل طور پر ختم ہوا، تو چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے غیر پرامن طریقے اور دیگر ضروری اقدامات اپنائے گا۔اس طرح چینی حکومت اور عوام کو “تائیوان کی علیحدگی پسندی ” کی مخالفت کرنے کے لئے ایک ٹھوس قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے.

یکم اپریل کو چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مشہور گلوکار اینڈی لاؤ کے گائے ہوئے گانے “چینی” کا ایک کلپ اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جاری کیا اور اس کے سب ٹائٹل پر لکھا تھا: ” امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت تاریخ کی درست جانب کھڑی ہوگی اور مضبوط اور پر اعتماد چینی بنے گی!” اس گیت کے بول کچھ یوں ہیں: وہی آنسو، وہی درد، ماضی کا دکھ ہم اپنے دلوں میں محفوظ رکھتے ہیں۔ وہی خون، ایک ہی نسل، مستقبل اور خواب، ہم ایک ساتھ تخلیق کریںگے، آئیے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کریں ، اپنا سر اٹھا کر آگے بڑھیں ، دنیا کو بتائیں کہ ہم سب مضبوط اور پر اعتماد چینی ہیں!”یہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے پرجوش توقع ہے، اور یہ چینی قوم کے لئے بھی ایک اپیل ہے کہ وہ مادر وطن کی وحدت اور چینی قوم کے عظیم احیا کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں.

آبنائے کے دونوں اطراف کی وحدت تاریخ کا عمومی رجحان ہے اور اسے کسی بھی طاقت کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، اور چینی مسلح افواج “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گی۔ جو کوئی بھی اپنے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گا، اس کا فیصلہ تاریخ خود کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
  • 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے
  • انسان تو انسان پینگوئنز بھی ٹرمپ کے ٹیرف سے محفوظ نہیں
  • وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف کی خوشخبری سنا دی
  • ایرانی صدر کی اردن، عرب امارات، کویت، بحرین اور تیونس کے سربراہان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو
  • ایرانی صدر کی عرب امارات، کویت، بحرین اور تیونس کے سربراہان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو
  • امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام اور یمن و لبنان کے مجاہدین کا ساتھ دے، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی افواج کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی ” کے خواب کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات
  • نیول چیف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقات