وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔
لاہور کے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچ گئے ، اہلخانہ سے ملاقات ، عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عید کے روز شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ ریلوے آفیسرز کالونی والٹن پہنچے جہاں ان کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی، انکل اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
والدہ شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، جبکہ معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شیخوپورہ کا دورہ ، کیا دیکھ کر تعریف کر دی؟ جانیے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی والدہ کو دلاسہ دیا اور دلجوئی کی، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور شہید کی بہادری کو سراہا اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
"دنیا نیوز " کے مطابق اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن علی قوم کا ہیرو ہے اور ان کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا، مرحوم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ ، حزب اللّٰہ کیساتھ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے وطن عزیز کی خاطر جان نچھاور کی، وہ وطن کا بہادر سپوت جس کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن علی کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔