محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا
ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیے: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟
اس موقعے پر رہنماؤں نے مل کر خارجی دہشتگردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محسن نقوی مریم نواز نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محسن نقوی مریم نواز نواز شریف محسن نقوی
پڑھیں:
بجلی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، گھریلو صارفین کئلیے 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کی عوام سے دوستی اور کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کے آگے بڑھا رہے ہیں۔