چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ہفتہ کے تر جمان نے بتا یا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف اور روسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے گا اور اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گہری بات چیت کی جا سکے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ سے استفادہ کریں گے، وزارت مذہبی
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔
وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔
وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔