2025-02-22@09:48:47 GMT
تلاش کی گنتی: 26733
«ادیب اور سائنس»:
(نئی خبر)
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کیلیے خوشخبری عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو رائے دہی کا حق فراہم کرنے کی غرض سے دائر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور مقامی وکیل داؤد غزنوی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین شہری ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کيے گئے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی...
امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، امداد معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کی قدر میں 7 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی، افغان عوام نے اقتصادی چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ تین سالوں میں امریکہ نے...
پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک 2025 سے قبل ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری کو مل جائے گی۔ مزید برآں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے، ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دن پہلے تنخواہیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا ’اچھا موقع‘ ہے۔ اگر مقدس مہینہ پی ایم ڈی کی پیشن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں چینی کے اسٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے۔ صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ رانا تنویر...
مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق، 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم...
میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے سابق فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالیس کو خاتون کھلاڑی جینی ہرموسو کو زبردستی بوسہ دینے کے جرم میں 10,800 یورو جرمانہ عائد کر دیا۔ تاہم، انہیں جبر کے الزام سے بری کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہائی کورٹ نے لوئس روبیالیس کو جنسی حملے کا مجرم قرار دیا، لیکن انہیں قید کی سزا نہیں سنائی گئی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وہ ایک سال تک جینی ہرموسو سے بات نہیں کر سکتے اور 200 میٹر کے دائرے میں نہیں آ سکتے۔ یہ واقعہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد پیش آیا، جب اسپین کی جیت کے بعد روبیالیس نے اسٹیج پر جینی ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔...
(تحریر: ڈاکٹر مبشرہ صادق) کسی کو اپنا مکمل رہبر و رہنما ماننے اور اس کے کہنے پر عمل کرنے کا عہد بیعت کہلاتا ہے۔ فتح مکہ کے موقع پر اور اس کے بعد بھی اسلام کے دائرہ میں داخل ہونے کےلیے جب خواتین رسول اللہ کی بارگاہ میں بیعت کےلیے آئیں تو ان کےلیے قرآن کریم میں یہ احکامات نازل ہوئے۔ ارشاد ربانی ہے ’’اے نبی جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کےلیے آئیں تو اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کس چیز کو شریک نہیں کریں گی، چوری نہ کریں، زنا نہ کریں، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی، اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑکر نہ لائیں گی اور کسی امر معروف...
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین...
قصور اور ملتان میں ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق قصور میں حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو عملے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اور دونوں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ...
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ ،مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹ سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی(کل)23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔(جاری ہے) تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن،...
کلیم اختر :نادرا سنٹرز میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے لئےمعمر شہری بڑی تعداد میں آنے لگے،بزرگ شہریوں کی بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں بائیو میٹرک تصدیق نا ہونے کے باعث مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شہریوں کو بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں پیش آنے والے بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل پر ایکشن لے لیا، بزرگ شہریوں کے انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔ اسرائیل سے رہا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، عمران خان فوج کو پی ٹی آئی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک طرف بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بیٹھ کر خط لکھ رہے ہیں، پاؤں پکڑ رہے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے خلاف پی ٹی آئی تنقید اور غلط باتیں کررہی ہے، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی،عسکری اور معاشی...
مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے بڑی غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹری اور کراچی میں واقع مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر میں واقع ان کے 3 اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے، یہ آؤٹ لیٹس مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ڈی ایچ اے میں قائم آؤٹ لیٹ کو پوائنٹ آف سیل قوانین کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا پانچ ججزکی سنیارٹی سے متعلق دائر درخواست کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کر دیا، بار نے درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔درخواست میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سنیارٹی پر تنازعہ اٹھایا گیا ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو تاریخی ثقافتی اور بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے میگنیفیسنٹ پنجاب منصوبے کا آغاز کر دیا اس کے تحت 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی جامع ٹورازم پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہےٹیکسلا کو بین الاقوامی ٹورسٹ سٹی بنانے چھانگا مانگا کو جدید تفریحی مقام میں تبدیل کرنے اور لاہور کے تاریخی مقامات کی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں ہرن مینار، نیلا گنبد، ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کی اپ گریڈیشن کی جائے گی...
مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی خطرناک کوشش کے تحت بھارتی حکومت اسرائیلی طرز پر اسلامی تاریخ، ثقافت اور اخلاقیات سے متعلق کتابوں کو ضبط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مسلسل سنگین ہے کیونکہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی طرز پر جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابوالاعلی مودودی...
ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل عملہ، مجسٹریٹ اور پولیس قبرستان پہنچ گئے۔مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان پہنچ گئے۔ پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافاتمصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ قبر کشائی کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ عامر کی کچھ دیر میں ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی قبر کشائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات حقیقت ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کا طرزِ عمل ہر گز سیاسی نہیں۔ گن پوائنٹ پر تو مذاکرات نہیں ہو سکتے:...
—فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں سات اہم جماعتیں بنڈسٹاگ (جرمن پارلیمان) میں نشستوں کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر، تین دائیں طرف جھکاؤ والی اور چار بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ جرمن سیاست میں مختلف نظریات کی حامل یہ جماعتیں اور ان کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کی آخری کوشش کررہے ہیں۔ جرمن انتخابات: سرکردہ رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر مباحثہ رائے شماری کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں برتری حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کو تقریباً 30 فیصد حمایت حاصل ہے جب کہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کا اصل شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کے باعث بلاک تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ کارڈ چونکہ جعلی ہے اس لیے اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے،کارڈ کی کلر فوٹو کاپی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کارڈ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے ملزم نے اس کا کلر پرنٹ حاصل کیا...
پنجاب میں ٹورازم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کی باضابطہ منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کیا جائے گا۔ فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 بھی لاگو کر دیا گیا ہے جبکہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری و معاشی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید...
بنگلا دیش کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل ہیٹ ٹرک سے محروم رہ گئے۔ کپتان روہت شرما نے کیچ ڈراپ کرنے پر بولر سے معذرت کرلی، ذاکر علی کا کیچ سلپ میں روہت کی جانب گیا لیکن کپتان گیند کو تھام نہیں سکے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی توحید...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک بین الاقوامی فلم تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس...
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی...
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو برٹش فوج اور ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی...
بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔ سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سینیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے، جس میں ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی لسٹ میں قصداً ہیراپھیری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا بار ایسوسی ایشن نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز...
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اب بخار نہیں، خون کی رپورٹ بھی بہتر ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 88 سال کے پوپ فرانسس کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئراسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔
پنجاب کے علاقے قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کی پانچ سال میں 60ارب ڈالر برآمدات کا ہدف کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم...
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کے باعث سردی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔ فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے...
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکیہ، رومانیہ سنگاپور، سعودی عرب سمیت 13 ملکوں کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودی عرب جاتے ہوئے روکا گیا۔ ایران، تھائی لینڈ، ترکیہ، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور فجی کے 11 مسافروں کو وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے پروازوں سے اتارا گیا۔ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، جنوبی افریقا، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا کے 7 مسافروں کو بھی مختلف دستاویزات مکمل...
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلےمیچ میں انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔ بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41...
چین کی فضائی حدود میں فلپائنی طیاروں کی غیر قانونی طور پر دراندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون نے بتایا کہ فلپائن کے تین طیاروں نے غیر قانونی طور پر چین کے نانشا جزائر اور چٹانوں کے قریب فضائی حدود میں دراندازی کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے اس سارے عمل کو کنٹرول کر کے انہیں خبردار کیا اور وہاں سے بھگایا۔ حالیہ دنوں، فلپائن کی جانب سے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر کے بدنام کیا گیا۔ فلپائن کا سی -208 طیارہ چین...
نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
راولپنڈی: چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین...
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ میڈیا کے شعبوں میں روابط کو...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنےد ورۂ برطانیہ کے دوران وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں برطانوی فوج اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری...
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ آج کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی...
چین اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ درجے کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز جو ہا نسبرگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ درجے اور وسیع جہتوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ دونوں فریقوں کے باہمی فائدہ مند تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے اور ان کا اسٹریٹجک رابطہ قریبی اور موثر رہا ہے، جس نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے...
بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی طلاق کی خبریں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جج نے ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45...
غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.239 ملین سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6...
معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا 2025ء میں شادی کا کوئی پلان نہیں، بوائے فرینڈ سے ان کی جلد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ کریتی سینن کی ان کے بزنس مین بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کی تیاریوں سے متعلق افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن ابھی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے بعد ’کاک ٹیل 2‘ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کریتی سینن کے پاس شادی کے لیے اس سال وقت نہیں ہے، وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور ان کی توجہ آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ پر ہے،...

بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں، خواجہ محمد آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) دنیا کی بیس اہم معیشتوں پر مشتمل جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ جمعرات کے روز جنوبی افریقہ میں دو روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ البتہ برازیل، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت گلوبل ساؤتھ کے نمائندوں کو اس بات کی امید ہے کہ اس میں، بقول ان کے، بین الاقوامی اداروں میں انتہائی ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور زیادہ مساوی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہو گی۔ جی 20 اجلاس:...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ برطانیہ کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ...
نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔ اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔ فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے...
گوجرانوالہ کے ایک اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ایک اہم اقدام کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ خیبرپختونخوا کی کابینہ آج (جمعہ) کو اس فیصلے کی منظوری دے گی۔دریں اثنا، غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں نہیں ہوں گے کیونکہ فرنچائزز نے شہر میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خانے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسلام آباد نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ اس دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً 1 کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس کھٹائی میں پڑگیا، مولانا فضل الرحمٰن طویل غیر ملکی دورے پر پرسوں روانہ ہو رہے ہیں۔ کئی روز گزر گئے مولانا کے استفسارات اور تحفظات کا تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا، ڈیڈ لاک جاری ہے گرینڈ الائنس کی قیادت، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیا مولانا کے تصرف میں آئے گی۔ جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کر دیا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ “ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ گرینڈ الائنس بن بھی رہا ہے یا نہیں”۔ جمعیت العلمائے اسلام اور تحریک انصاف کے درمیان حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس قائم کرنے...
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11میں ترامیم کو تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز مسترد کرتے ہیں، حکومت ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران کے دورانیے سے متعلق قانون سازی فوری واپس لے۔ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل کے حوالے سے اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ستمبر میں منتخب ہونے والی باڈیز کا دورانیہ 2سال کا تھا، اب یہ ایک سال کردیا گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیمبرز اور دیگر تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کی مدت 2 سال برقرار رکھا جائے، بزنس کمیونٹی ٹیکس اور بجلی کے بل دیتی ہے، حکومت قانون سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے ۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سول سروس ریفارمز کمیٹی کی جانب سے دہائیوں پرانے سینٹرل سوپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانی نظام کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کمیٹی کے ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیٹی نے بیشتر اہم امور پر مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں سی ایس ایس کے موجودہ امتحانی نظام کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی کابینہ کو تجویز دے گی کہ ملکی سول سروس میں عمومی افسران (Generalists) کی جگہ ماہرین (Specialists) کو فروغ دینے کیلئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے۔ معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بس ایک...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو اٹلی بھجوانے والے ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھل اور ہنگو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایجنٹوں کو جدید وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی...
اسلام آباد: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت...
افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے اور امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔ 2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی...
کراچی: 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی ، حنیف ، ظفر ور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ ، 2چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں ۔ ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جب کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی...
کراچی: شہر قائد پر آج صبح ہی سے بادلوں کا سایہ ہے جب کہ بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اہل کراچی کے لیے پچھلے دنوں کی نسبت ٹھنڈی رہی جب کہ صبح ہی سے شہر ابرآلود بھی ہے۔ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات شہر پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آج شہر کا کم سے کم پارہ گزذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری گرگیا اور 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی شام اور رات کے...
رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکہ میں مقیم رہنما شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کر کے فیض حمید کو دیے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی گئی اور اس کے نتیجے میں شہباز گل کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی کے مطابق شہباز گل نے بیان دیا تھا کہ وہ موبائل فون جہاز میں چھوڑ آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز گل کو اس کی یہ سزا دی کہ آج تک وہ شہباز گل سے نہیں ملے۔ انہوں نے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)26ویں آئینی ترمیم سے پہلے بھی اور اب بھی ججز کی تقسیم ، اختلافات اور تنازعات موجود ہیں،کبھی کوئی جج خط لکھ دیتاہے تو کبھی کوئی سنیارٹی کو بنیادبناکراسے چیلنج کردیاجاتاہے،یہ سنجیدہ آئینی وقانونی معاملہ ہیا ور اس بارے میں ہائیکورٹ کے پانچ ججزجسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس طارق محمودجہانگیری،جسٹس بابرستار،جسٹس سرداراعجازاسحق خان اورجسٹس ثمن رفعت امتیازنے ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کامعاملہ اب سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے سینئروکلاء منیراے ملک اور بیرسٹرصلاح الدین کی خدمات حاصل کی ہیں اور اعتراض اٹھایاہے کہ ہائی کورٹ سے لائے گئے تین ججز جن میں اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر،جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمدآصف شامل ہیں ،کودوبارہ حلف لینے کی ضرورت تھی...
ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میڈیا وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور بحرین کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان...
کراچی(نیوز ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نےنجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل...
پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے پی چکے ہے۔ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟ بہت زیادہ چائے پینا تو نقصان دہ ہے ہی، لیکن ان چائے پینے والے افراد میں ایک بڑی تعداد ٹی بیگز کا استعمال...
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یومِ تاسیس، 1727 میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب اس دن کا مقصد مملکت کی شاندار تاریخ، قومی وحدت، اور حکمرانوں اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مملکت کے تمام شہروں میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیاں اور...
ذہنی یا اعصابی دباؤ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے، بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ڈپریشن یا اضطراب کے دوران تمباکو نوشی اور شراب نوشی جیسی عادات پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو 6 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ ذہنی دباؤ مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے اثرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جو صحت کے لیے درست نہیں ہے۔ ہماری تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اعصابی دباؤ کی علامات کو سمجھنا اور انہیں جلد پہچاننا بہت ضروری ہے۔ یہ عمل نہ صرف موثر علاج ممکن بناتا ہے، بلکہ بہتر نتائج کا بھی باعث بنتا...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ جبکہ ان...
سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، ملاکنڈ ڈویژن اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اُدھر ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
لاہور سمیت پنجاب کہ بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
سٹی42:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ، برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو اس موقع پر برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت آرمی...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں...
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث...
اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...