افغان مہاجرین کا بحران اور تجارت و ٹرانزٹ میں مشکلات، امارت اسلامی کا وفد پاکستان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزارت صنعت و تجارت کے اعلامیے کے مطابق اس وفد میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور دفتر، سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے ادارے، وزارت خارجہ، مالیات، مہاجرین و واپس آنے والوں کے امور، ٹرانسپورٹ و سول ایوی ایشن، زراعت، آبپاشی و مالداری اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔
وفد کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور ان کا حل تلاش کرنا، نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان مہاجرین افغانستان پاکستان تجارت دورہ پاکستان مسائل پر بات چیت وزیر صنعت و تجارت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین افغانستان پاکستان دورہ پاکستان مسائل پر بات چیت وی نیوز افغان مہاجرین
پڑھیں:
چوہدری شافع حسین نے چوتھے ہیلتھ ، انجینئرنگ اینڈ منرلزشو2025 کا افتتاح کردیا، سٹالزکا معائنہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں چوتھے ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو 2025کا افتتاح کیا۔ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام یہ نمائش 3دن تک جاری رہے گی۔نمائش میں 180مقامی اور 160غیر ملکی کمپنیوں کے مندوبین شریک ہیں۔صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور یہاں رکھی مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے،بلوچستان میں اربوں ڈالر کے کاپر اورپنجاب میں زنک کے ذخائر موجود ہیں۔زنک الیکٹرک وہیکلز میں استعمال ہوتا ہے۔(جاری ہے)
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے،زمین میں چھپے خزانوں کو بروئے کار لاکر قومی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سالٹ رینج میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنا رہے ہیں۔قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ۔انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے لییز پر بھی زمین دی جارہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد ٹی ڈیپ کی اچھی کاوش ہے،ایسی نمائشیں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنتی ہیں۔سیکرٹری ٹی ڈیپ شہریار تاج،سی ای او فیض احمد چدھڑ،ڈی جی رافعہ سید،صدر ایوان صنعت و تجارت ابو ذر شاد اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔