پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد (سب نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر ڈائیلاگ کا پانچواں دور 15 اپریل کو بیجنگ میں ہوا۔ مذاکرات میں سمندری شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسفک)عمران احمد صدیقی اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کے چوتھے دور کے بعد سے اپنے تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی، میرین اکانومی، میرین سائنس اور ٹیکنالوجی اور سمندری ماحول پر تفصیلی بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں اطراف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اعلی سطحی بحری تعاون پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاک چین میری ٹائم کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بحری امور پر جاری رابطے کو برقرار رکھنے، بحری پالیسیوں پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور سمندری ڈومین میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اگلے سال مناسب وقت پر پاکستان میں سمندری تعاون پر پاک چین مذاکرات کا چھٹا دور منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر

پڑھیں:

پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط

پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس )پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر ہنگری وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پا رہا، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پر ہنگری کے شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے، مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے، یوکرین سمیت مختلف معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں: ہنگری وزیر خارجہ
اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں، پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، افغان سر زمین سے دہشتگردی کے فروغ پر تشویش ہے، غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق
  • پاکستان اور ہنگری نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا
  • آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور ہنگری کے مابین تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط
  • پیٹرولیم نرخ برقرار رکھنے سے ریونیو میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگا؟ سیکرٹری خزانہ نے بتا دیا
  • پاک-چین میری ٹائم کے شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان