بشر یٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔دبئی میں رہائش پذیر مریم وٹو نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف موجودہ سیاسی صورتحال بلکہ اپنی بہن بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے درمیان تعلقات کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تحریک انصاف سے رشتہ 2022ء سے ہے اور وہ اس وقت بھی پارٹی کی رکن تھیں جب عمران خان ان کے بہنوئی نہیں بنے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے معاملات میں ان کی شمولیت پر تنقید درست نہیں، کیونکہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ کافی عرصے سے وابستہ رہی ہیں اور انہوں نے پارٹی کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔

مریم وٹو نے مزید کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے پی ٹی آئی مارچ کے دوران بشریٰ بی بی کا کردار بھی اہم رہا، جس پر ان سے کئی سوالات کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، بلکہ ان کی شخصیت میں دین، قرآن اور علم کا گہرا اثر ہے، جس کی بدولت وہ عمران خان کی قریبی مشیر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ بشریٰ بی بی پر کالے جادو، ٹونے یا تعویز جیسے الزامات لگاتے ہیں، انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی باتیں صرف ذہنی الجھن میں مبتلا افراد ہی کرتے ہیں۔انٹرویو کے دوران جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے آغاز سے متعلق سوال کیا گیا تو مریم وٹو نے کہا کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں، تاہم ایک موقع پر جب انہوں نے ٹی وی پر عمران خان کو دیکھا تو انہیں وہ بہت پریشان حال لگے۔

اس کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کا اہتمام کیا، جس پر بعد میں عمران خان نے انہیں ای میل کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا: ’’شکریہ! آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم وٹو نے انہوں نے بی بی کی

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواستوں کو عدالت نے منظور کر لیا ہے اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے کی جہاں عدالت نے دونوں کی اپیلوں کو دو ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی اور ساتھ ہی سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کا عندیہ دیا سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے بھی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے واضح کیا کہ ڈویژن بینچ کی جانب سے جوڈیشل آرڈر جاری ہو چکا ہے اور اس کے بعد براہ راست تاریخ نہیں دی جا سکتی تاہم اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستوں کو بھی سنا جائے گا اس موقع پر عمران خان کی نمائندگی وکیل ظہیر عباس ایڈووکیٹ اور عثمان گل نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دونوں کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں عمران خان اس کیس میں 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • عینا آصف نے شادی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • کیا واقعی بشری بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • کیا واقعی بشریٰ بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ مریم وٹو نے بتا دیا
  • دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی