بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔

آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔

شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی نصیب ہوئی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ ویب سیریز میں ریپ سین نے انہیں اس قدر جذباتی اور جسمانی طور پر متاثر کیا کہ وہ کانپنے لگیں اور اُلٹی کر بیٹھی تھیں۔

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم نے وہ ریپ سین شوٹ کیا تو وہ لمحہ اتنا سخت تھا کہ میں مکمل طور پر کانپنے لگی۔ جیسے ہی کیمرہ بند ہوا، میں اُلٹی کرنے لگی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے سین فلمانے کے لیے صرف اداکاری نہیں بلکہ مکمل طور پر اس کیفیت میں ڈوبنا پڑتا ہے جو کردار ادا کرنے والے پر حقیقی اثر چھوڑتا ہے۔

دیا مرزا نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے سب سے اہم چیز کردار سے ہمدردی ہے جو مجھے فلم میں اپنے کردار سے ہوگئی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیا مرزا

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 280 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے کے بعد آنے والے مہینوں میں ترسیلات مزید بڑھنے کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 280 روپے 20 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 280 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 9 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ میزبان حیران رہ گئیں؟
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا یو اے ای کے دورے پر پہنچ گئے
  • پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یو اے ای کا دورہ، سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
  • کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، اداکارہ کی بہن کا انکشاف
  • دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
  • یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف