اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ کا فون، 8 پاکستانیوں کے قاتل پکڑنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ٹیلیفون کال کرکے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سید عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیے: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم کو 12 اپریل کو عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس کو سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاکستان نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وزیر خارجہ عباس عراقچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاکستان نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وزیر خارجہ عباس عراقچی
پڑھیں:
یقین ہے ہنگری جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹووفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یقین ہے ہنگری جی ایس پی پلس سے متعلق حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام آباد میں ہنگرین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کے دوسرے دورۂ پاکستان پر خیر مقدم کر کے مسرت ہوئی۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی دفاع، سائنس، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی شراکت داری اہم ہے، ہنگری پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان آج بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار اد اکر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی شراکت داری کے فروغ اور علاقائی و عالمی موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان اور ہنگری میں تعاون بڑھ رہا ہے، تیسرے سیشن نے زراعت، آبی انتظام میں ہنگری کے تجربے سے مستفید ہونے کی راہ کھولی۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر قبل 2 مفاہمتی یادداشتوں اور ایک معاہدے پر دستخط ہوئے، ہم نے فلسطین پر اپنی حمایت اور افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی پر انہیں اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہنگری کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، عالمی سیاسی امور پر دونوں ممالک کا مؤقف ایک ہے، ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔