کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی لاہور قلندرز کے خلاف شکست کو بھلانے کے لیے شدید گرم موسم میں گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔
تاہم، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی نے گالف کھیلنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل 2025: آج آرام کا دن، کل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے
آج 17 اپریل 2025 کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔ گزشتہ روز 16 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جبکہ اگلا میچ 18 اپریل کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں
اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکے اور پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں ہیں۔
اسلام آباد یوناٹیڈ کے بلے باز اور بولر عمدہ کارکردگی کی بدولت بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بلے باز صاحبزادہ فرحان ایک سینچری اور 61.33 کی اوسط کے ساتھ 184 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ بولر جیسن ہولڈر 9 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولر ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
پی ایس ایل 2025 کا مکمل شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جہاں شائقین میچز کی تاریخیں، مقامات اور ٹیموں کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابراعظم پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2025 جیسن ہولڈر صاحبزادہ فرحان محمد رضوان