Express News:
2025-04-19@03:23:07 GMT

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کی وضاحت آگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل کے الزام پر وضاحت جاری کردی ہے۔

ترجمان واپڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کے بیان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس مؤخر ہونے کے بارے میں وضاحتی بیان میں کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سمیت پارلیمان کے تمام ارکان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کی رہائش گاہ سے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جانے میں واپڈا کے کردار کا تاثر درست نہیں ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ 2007 میں کی گئی ری اسٹرکچرنگ کے بعد بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے معاملات این ٹی ڈی سی اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مقام پر میٹر اور ٹرانسفارمر لگانا یا اتارنا واپڈا کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، واپڈا کے حوالے سے منفی رویہ اور اس کی تشہیر سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا کا دائرہ کار نئے ڈیمز اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر اور موجودہ پن بجلی گھروں کے آپریشن اور دیکھ بھال تک محدود ہے۔

قبل ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر اور ثنااللہ مستی خیل نے میڈیا سے گفتگو کی تھی اور اس دوران ثنااللہ مستی خیل نے کہا تھا کہ انہوں نے گزشہ روز اجلاس میں چیئرمین واپڈا سے سوالات کیے تھے اور اس کے بعد ان کے گھر سے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر اتارا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کمیٹی کے مستی خیل کے رکن

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آسمان چھونے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آسمان چھونے کے بعد قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 811روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آسمان چھونے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ
  • مصطفی قتل کیس؛ ارمغان کیخلاف ایف آئی اے میں پہلا مقدمہ درج، چشم کشا انکشافات
  • ثناء اللہ مستی کیخلاف کارروائی: پی اے سی اجلاس میں احتجاج،  ٹرانسفارمر اتارنا ہمارا د ائرہ اختیار نہیں: واپڈا
  • پی اے سی ممبر کے گھر سے میٹر اتارنے کا معاملہ، چیئرمین کمیٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس نہ چلانے کا اعلان
  •  آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی  نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ
  • وقف بل کے خلاف قرارداد نہ لانے کیلئے نیشنل کانفرنس کو وضاحت کرنی چاہیئے، التجا مفتی
  • شاہ رخ خان ڈان 3 سے آؤٹ کیوں ہوئے؛ وجہ سامنے آگئی
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2ماہ میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • چیئرمین واپڈا سے سوال پر ثناء مستی خیل کا میٹر اتار لیا گیا، پی اے سی چیئرمین کا اجلاس نہ چلانے کا اعلان