2025-01-19@21:59:17 GMT
تلاش کی گنتی: 506
«ڈی لسٹ»:
(نئی خبر)
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی، پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔پہاڑ کے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ کے شعلے تحصیل ہیڈکوارٹر درہ زندہ سے دیکھے جاسکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...