ڈیرہ اسماعیل خان میں قدس ریلیوں کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف درج نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شرکاء کی جانب سے مسلسل "قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی"، "فلسطین زندہ باد" "امریکا مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع مسجد لاٹو فقیر، حاجی مورہ اور کوٹلی سیدان سے نکالی گئیں، جبکہ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی سربراہی میں کوٹلی امام حسینؑ سے ریلی نکالی گئی۔ ان ریلیوں میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف درج نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شرکاء کی جانب سے مسلسل "قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی"، "فلسطین زندہ باد" "امریکا مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ القدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مشترکہ اور بنیادی مسئلہ ہے، قبلہ اول آج صیہونی قبضے میں ہے اور امت مسلمہ خواب غفلت میں ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں کی خاموشی اور دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری اسرائیل کی کھلی سرپرستی کر رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی آزادی
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، شرپسندوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے شوگر ملز سے بھتہ مانگنا شروع کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان، شرپسندوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے شوگر ملز سے بھتہ مانگنا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس ) شرپسندوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے شوگر ملز سے ٹیکس مانگنا شروع کردیا جب کہ عمل نہ کرنے پر فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ زون کے چیئرمین نے وزیراعلی علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنرفیصل کریم کنڈی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو الگ الگ خط لکھے۔تینوں خطوط کے متن کے مطابق ڈیر اسمعیل خان کے علاقے رمک میں شوگر ملز سے شرپسند عناصر ٹی ٹی پی کی جانب سے ٹیکسز مانگ رہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ رمک میں واقع شوگر ملز کے جنرل مینجرز کو دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں جس میں حکومت کے بجائے شرپسندوں کو ٹیکس ادا کرنے کا کہا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
خطوط میں کہا گیا کہ شرپسندوں کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں فیکٹریوں پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ خطوط میں مزید کہا گیا کہ اس صورت حال نے علاقے میں کام کرنے والوں کے لیے پریشانی پیدا کردی ہے، امن اومان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ رمک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔