پشاور، الخدمت کی جانب سے یتیم و مستحق بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں تحائف اور عیدی فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں عید کے دوسرے روز بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر الخدمت ہاؤس سکندر ٹاؤن پشاور میں صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران الخدمت کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ گلیوں میں کچرے سے ناکارہ اشیاء جمع کر کے انہیں بیچ کر والدین کے ساتھ اپنے گھرانوں کی کفالت میں تعاون کرنے والے 850 سے زائد اسٹریٹ چلڈرن اور پیدائشی طور پر خون کی کمی سے تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا 600 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد کی شفقت سے محروم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز پاکستان میں خدمتِ انسانیت کا ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جس کی بے لوث خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن کے کہا کہ
پڑھیں:
ارشاد بھٹی نے اپنی دوسری اہلیہ کو کتنی عیدی دی؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
پاکستان کے مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشد بھٹی نے اپنی اہلیہ کو لاکھوں روپے عیدی دے دی۔
پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اپنے غم کو عوامی سطح پر پروگرامز اور ویڈیوز کے زریعے شیئر کرنے والے ارشاد بھٹی نے حال ہی میں سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔
ارشد بھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
حال ہی میں ارشاد بھٹی ایک عید کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے اور اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ عید گزارنے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان نے مل کر عید پر خوبصورت وقت گزارا۔ عیدی سے متعلق سوال پر ارشاد بھٹی نے بتایا انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کو عید کے موقع پر بہت بڑی رقم تحفے کے طور پر دی، جو جان کر سب حیران رہ گئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو 20,000 سعودی ریال عیدی کے طور پر دیئے جو تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔