— فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لکھانی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوئے۔

ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ بھی اسی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر سحری کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

KALAT:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردی کی موجودگی کے امکانات ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کیخلاف کارروائی انکے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی: رانا ثنا
  • کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
  • ڈی جی خان میں حملے کا مقصد پنجاب کے حالات خراب کرنا تھا، عظمیٰ بخاری
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش
  • پنجاب پولیس کا ایک اور بڑا کارنامہ،لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کا بڑا حملہ ناکام
  • ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
  • پنجاب پولیس کی جراتمندانہ کارروائی، لکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام