غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت ختم ہونے کے باوجود لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آج دوسرے روز بھی فعال نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق کیمپ سنسان پڑا ہے جبکہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل بھی یکم اپریل سے شروع نہ کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ 31 مارچ تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں زبردستی ملک بدر کیا جانا تھا۔ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا، جہاں سے انہیں لنڈیکوتل لے جایا جانا تھا.

تاہم یہ منصوبہ تاحال عمل میں نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے. کیونکہ مالی وسائل کی کمی غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غیر ملکیوں

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں چار روز سے زیرزمین بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا جا سکا، وجوہات تاحال نامعلوم

کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔

 عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔

 دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں آگ کے ساتھ سیاہی مائل پانی بھی زمین سے باہر ابل رہا ہے اور اردگرد کی اراضی پر پھیل رہا ہے۔

 کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ بدستور لگی ہوئی ہے آگ کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، تیل،گیس اور پٹرول کے فائر ایکسپرٹ نے بھی دورہ کیا اس بارے میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ملٹری لینڈز کینٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی جارہی ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگ کے مقام پر کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیمیں تعینات کردی گئی  ہیں۔ملٹری لینڈز کینٹونمنٹ کراچی ریجن کے تمام اسٹاف موجود ہیں،کینٹونمنٹ بورڈ کراچی ریجن کے فائر ٹینڈر بھی موقع پر موجود ہیں۔

وقفے وقفے سے کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا دورہ بھی کررہی ہیں آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے مکمل کارڈن کیا ہوا ہے سوئی گیس حکام اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی ٹیمیں بھی  سروے کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بدری؛ جڑواں شہروں میں حساس اداروں کی کارروائیاں، 60 افغان گرفتار
  • سانحہ چلاس کو 13 برس مکمل، قاتل تاحال آزاد
  • عید کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے  تاحال بند، کل  بھی چھٹی ہوگی
  • کیویز کیخلاف سفیان مقیم نے کونسا ورلڈ ریکارڈ بنایا؟
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 60 گرفتار
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
  • غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہری افغانستان ڈی پورٹ
  • کراچی: کورنگی میں چار روز سے زیرزمین بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا جا سکا، وجوہات تاحال نامعلوم
  • ٹانک میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا