سکردو، سدپارہ ڈیم میں 20 اپریل تک پانی ذخیرہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 اپریل تک یعنی آبپاشی کے سیزن شروع ہونے تک پانی کو ذخیرہ کیا جائے گ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت پانی و بجلی کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن واپڈا، ایکسیئن برقیات، ایکسیئن واسا، جھیل کمیٹی کے ممبران اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسیئن واپڈا اور ایکسیئن برقیات نے ڈیم میں پانی کی موجودہ ذخیرہ اور بجلی کی پیداوار سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 اپریل تک یعنی آبپاشی کے سیزن شروع ہونے تک پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا اور ڈیم سے پانی کے اخراج کو کم کرنے کے باعث بجلی کی پیداوار بھی 06 میگا واٹ سے کم ہو کر 04 میگا واٹ ہو گی۔ اس طرح شام ساڑھے پانچ بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک بجلی آن رہے گا۔ اس حوالے سے سکردو شہر کو تین سرکٹ میں تقسیم کیا گیا، ہر سرکٹ کو روزانہ دو گھنٹے بجلی آن رہے گی۔ اس سلسلے میں ایکسیئن برقیات باقاعدہ طور پر شیڈول مرتب کرینگے اور اسی حساب سے عوام الناس کو بجلی فراہم کریں گے، اور عوام الناس کو یکساں اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیم میں
پڑھیں:
حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ
شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو بھی ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔