عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
تصویری نمائش میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مزاحمت کی داستان کو تصویروں کو ذریعہ بیان کیا گیا تھا۔ تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین، یمن، لبنان و عراق و ایران سمیت پاکستان کے شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر کیا گیا۔ تصویری نمائش میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مزاحمت کی داستان کو تصویروں کو ذریعہ بیان کیا گیا تھا۔ تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین، یمن، لبنان و عراق و ایران سمیت پاکستان کے شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ تصویری نمائش پر ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شرکائے تصویری نمائش کے لئے بڑی ویڈیو اسکرین پر تاریخی اور معلوماتی ڈاکیومنٹریز بھی نشر کی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تصویری نمائش میں کیا گیا تھا پاکستان کے
پڑھیں:
یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں باہمی اتفاق اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا۔ افطار ڈنر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں ملکی سالمیت، فلسطینی عوام کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔