پاکستان کی ترقی سندھ کی ترقی ہی سے منسلک ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیتدوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی وخوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت،چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، اور چوہدری سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری سالک چوہدری شجاعت شہبازشریف فیصل کریم کنڈی کامران ٹیسوری گورنر خیبرپختونخوا گورنرسندھ مراد علی شاہ مولانا فضل الرحمان وزیراعطم وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوہدری سالک چوہدری شجاعت شہبازشریف فیصل کریم کنڈی کامران ٹیسوری گورنر خیبرپختونخوا گورنرسندھ مراد علی شاہ مولانا فضل الرحمان وزیراعلی سندھ کی ترقی
پڑھیں:
سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیر اعظم کی گورنر کامران ٹیسوری سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا رہنے کا امکان ہے ؟ جانیے
مزید :