بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔

197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔

جس کے جواب میں محمد سراج نے آئی پی ایل سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روہت شرما

پڑھیں:

پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ

 نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم  میں ڈیبیو کرنے والے  21 سالہ پاکستانی نژاد محمد عباس ہراج کی نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 26 بائولز میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے دو سو کے سٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کا آ غاز کرکے پہلی نصف سنچری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔محمد عباس کو نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچویں وکٹ کے نقصان پر اپنی بیٹنگ کر نے  کا موقع ملا۔ جس کا  محمد عباس نے بھرپور فائدہ اٹھایا پھر انہوں نے   28.5  اوورز میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان کو  آئوٹ کرکے اپنی پہلی ڈیبیو  وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوںنے سات اوورز میں 43 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ مضامین

  • محمد شہباز شریف کا میانمار کے ہم منصب سے رابطہ، تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا
  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • آئی پی ایل؛ ہاردک کو 12 لاکھ کا جرمانہ بھگتنا پڑگیا
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
  • پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 73رنز سے شکست
  • سلمان خان نے رام مندر والی گھڑی پہن لی؛ مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کی عادت سے تنگ
  • پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید