وزیر اعظم کو سی سی آئی کی میٹنگ بلاناچاہئے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم کو سی سی آئی کی ایک سال سے موخر میٹنگ طلب کر کے سندھ میں پانی کے مسئلے پر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرنا چاہیے، کل چیرمین بلاول بھٹو زرداری اہم روڈ میپ دیں گے۔
ذوالفقارعلی بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں برسی میں شرکت کے لئے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے پانی کے مسئلے پر وزير اعظم کو خطوط لکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پانی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے، یہ فیصلے بیانات سے نہیں بلکہ مل بیٹھ کر حل کرنے ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں حالانکہ ہمارے دور میں وہاں حالات آج سے بہتر تھے.

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حالات بہتر کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے. صوبائی وزراء کے پی کے امن کو درست کرنے کی بجائے الزامات لگا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی، ہم سمجھتے ہیں کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میڈیا کو بھی ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی ضرورت ہے، رمضان میں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے سامنے مظبوط موقف پیش کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا جلد اس مسئلے پر میٹنگ کال کریں گے ، پی پی تمام صوبوں کے حقوق کی محافظ ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اعظم کو

پڑھیں:

بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ

ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کی کہ آپ کی کیا رائے ہے، اس مسئلے کو کیسے ڈیل کرے۔ جس پر ہم نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بچیوں کو چھوڑ دیں۔ جتنی آپ کی کپیسیٹی ہے، یا پھر آپ آگے بات کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بچیوں کی گرفتاری سے مسئلے خراب ہو رہے ہیں۔ آج دیکھیں اندرون بلوچستان میں ہر جگہ جلوس ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہماری سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی تھی، آج وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہوئی ہے۔ ہماری ان دونوں سے گزارش ہے کہ آپس میں بیٹھ کر مسئلے کو حل کرے اور جو بچیاں گرفتار ہیں، انکو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تھری ایم پی او زورآوروں کا دفعہ ہے، ان سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ بلوچستان میں ڈائیلاگ شروع کرنی چاہئے، یہاں اصلاحات کریں، گورننس کو اچھا کریں، کرپشن کم، بے روزگاری ختم کریں۔ تب حالات بہتر ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • صاحب فراش صدر زرداری کو  وزیر اعظم شہبازشریف کا فون، جلد صحتیابی کی دعا
  • پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی سفر
  • ہم پانی کے مسئلے پر سیاسی کشمکش دیکھ رہے ہیں،عابد سلہری
  • پیپلزپارٹی والے متنازع نہری منصوبے پر صدر مملکت سے سوال کریں تو بہتر ہوگا، اعظمیٰ بخاری
  • وزیر اعظم کا بلاول بھٹو سے ٹیلفونک رابطہ
  •  وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
  • بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ
  • کانگریس کمیٹی نے وقف ترمیمی بل پر تیاری شروع کردی، ملیکارجن کھڑگے
  • وزیراعلی کے پی سے حقیقی پی ٹی آئی جلد یوم نجات منائے گی، فیصل کریم کنڈی