2025-04-15@08:39:40 GMT
تلاش کی گنتی: 4429
«کراچی ا»:
(نئی خبر)
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)خانیوال میں کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔(جاری ہے) ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ سے بچایا جس کے نتیجے میں 3 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں، جن کی مرمت میں 5 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ا?خری بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے بیان کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 طلبہ شریک ہوں گے، جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ تمام طلبا کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کا مقصد صرف شہریوں کو لوٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ یقین دہانیاں کرانے کے باوجود کے الیکٹرک کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ادارہ مکمل بے حسی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے...
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا، وفاقی حکومت کی ترقیاتی پیکج کی پیشکش، اور کراچی کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا خط میں کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حالیہ قوانین میں ترامیم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے کراچی کے شہری ماحول، قانونی ڈھانچے اور عوامی معیارِ زندگی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔چیف سیکریٹری سندھ کے نام تحریر کردہ ایک خط میں، حلیم عادل شیخ نے ان ترامیم کو خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم کراچی کو ایک بے ہنگم اور ناقابلِ رہائش کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیں گی اور شہر کو درپیش پہلے سے موجود ماحولیاتی اور بنیادی سہولیات کے...
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ناظم امتحانات کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔
کراچی: سینٹرل جیل کے قریب جیل تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں جیل روڈ سینٹرل جیل کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ شیخ سہیل ولد شیخ جمیل احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او جمشید کوارٹر اشرف جوگی کے مطابق شہروز نامی ٹرک نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے باعث مسافر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا تو مجھ پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کی ہے، سابق سربراہ ایم کیو ایم نے پوری ایم کیو ایم کو بٹھا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ترجمان ہیں اور ترجمانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی منفی اور تعصب کی سیاست کو پیچھےچھوڑ چکا ہے،...
کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔ قادری ہاؤس میں کراچی کے حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم...
کراچی (نیوزڈیسک)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائشی پلاٹ اور مکان کا تصور ختم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے بلڈنگ ریگولیشنز کے قانون میں ترمیم کر دی جس سے کراچی میں رہائشی مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے نیا راستہ کھُل گیا۔ رہائشی علاقوں میں دکانوں، اسکولز، طبی مراکز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دستخط سے ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی بلڈنگ کنٹرول اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز2002میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم سے رہائشی پلاٹوں کو کاروباری اور تفریحی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دی گئی۔ عدالت عالیہ نے رہائشی پلاٹس، مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کےخلاف...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان: خفیہ اطلاع پر آپریشن، 9 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔انہوں نے بتایا...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی...
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جاری گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ ہیٹ ویو کے حوالے سے پہلا باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث دن کا پارہ 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم و خشک جبکہ منگل اور بدھ کو گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں پیر سے...
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ شارع فیصل پر کارساز پر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ صفان ولد صغیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 26 سالہ فضہۃ خان اور 16 سالہ کشمالہ معاذ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق اور زخمیوں کے دوست شعیب نے پولیس کو بتایا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔ کراچی میں پیرآباد کے علاقے منگھو پیر روڈ قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر ایک اللہ ھواکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقتولہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، شوہر زیر حراست ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ذکیہ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم ضمیر خان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم عادی...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ دنیائے کرکٹ میں طوفانی اسپیڈ اور تباہ کن یارکرز کی بدولت معروف شان ٹیٹ کنگز کے نوجوان پیسرز کو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے، وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل کھیل بھی چکے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ افغانستان (2021) اور پاکستان (2022-23) کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں۔ اپنے عہد کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں،...
اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، حزب مخالف کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اہل کراچی سے اس منصوبے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔اتوار کو احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ، فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ...
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام کو جوائن کرو نگا،سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے جو کراچی سے محبت کرتے ہیںاور کراچی کوہی اپناشہر مانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اتوار کے روز بھی تاجربرادری ،علماء کرام اور مختلف برادریوں کے سربراہان نے وفود کی شکل میں آفاق احمدسے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی جبکہ 12اپریل...
کراچی: کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم "حافظ گل بہادر گروپ" سے ہے۔ ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ قانون نافذ...
کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن...
مقررین نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں جارحانہ سفارتکاری کا عمل تیز کرے، پاکستان سے غاصب اسرائیلی ریاست کا دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف...
کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کےلیے اب تک 499 امتحانی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے 243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اور نجی اسکول بھی شامل ہیں۔انکا کہنا ہے کہ اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، پولٹری فارمرز سے مرغی مہنگی ملتی ہے جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔ شہریوں نے زائد نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے 10ویں ایڈیشن سے قبل نئی کٹ متعارف کرادی۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟ کراچی کنگز کی کٹ نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل ہے، جسے دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے، جس کی فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ ہے۔ دی پیس کلب کی جانب سے ڈیزائن کی گئی کٹ میں اس کے بنیادی نیلے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ٹیم کی مضبوطی اور وقار ہے، جبکہ سرخ پٹیوں کا مطلب توانائی کا احساس دلانا ہے۔ کراچی کنگز کی شرٹ بھی منفرد انداز میں ڈیزائن کی...
کراچی میں سورج کی تپش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد ہے. جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق سورج کی شعاعوں کا انڈیکس 9 تک پہنچ چکا ہے، جو شہریوں کے لیے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، موٹر سائیکل سوار فیملی پر ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس اور حکومت کے خوف سے آزاد ڈاکو کراچی میں روزانہ شہریوں سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کرنا ڈاکوؤں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ اس طرح کے مسلسل واقعات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ تازہ واقعے میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ 2مسلح...
کراچی: ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اور کھاد بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) طارق علی نظامانی کے ہمراہ کے ایم سی ورکشاپ کا دورہ کیا اور بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پروجیکٹ بائیوڈوم کا معائنہ کیا، جسے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل (Aysis International) کی مشترکہ کاوشوں سے نصب کیا گیا ہے۔ میئر کراچی نے دورے کے دوران پروجیکٹ شروع کرنے کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس...
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو پانی، لیموں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے، اور سر کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت...
کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی۔ نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل کِٹ کو دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے جو فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے۔ کراچی کنگز کو ملی نئی کِٹ میں نیلا رنگ اس کِٹ کا بنیادی رنگ ہے جو ٹیم کے وقار اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سرخ پٹیاں توانائی کا احساس دلاتی ہیں۔ شرٹ کے ڈیزائن میں سادگی اور نفاست کے ساتھ ایک کلاسک انداز جھلکتا ہے جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا مظہر ہے۔ ڈیزائنرز نے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو نہ صرف دیکھنے میں دلکش...
اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی...
مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یومِ انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مجلسِ عزا اور ماتمی ریلی کا انعقاد یومِ انہدام جنت البقیع،...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔ پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے...
کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچہ چلتا ہوا سربازار کھلے مین ہول میں جاگرتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ننھا عبدالرحمٰن گلی میں اکیلے چلتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ بےخبری میں مین ہول کے قریب آتا ہے جب کہ اس کی نظر...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جو اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں اور جنہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا کی نیو یارک کی سڑکوں پر موج مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کراچی سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی میں گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہیں کہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Anokhay (@anokhay.official) مزید پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون...
یوں تو فٹ پاتھ اور سڑک کا ساتھ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، لیکن پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بے ہنگم ٹریفک اور رش کے باعث جہاں فٹ پاتھ بہت ضروری ہیں وہاں فٹ پاتھ نہ ہونے کے برابر ہیں اور جہاں ہیں یا تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا اس پر تجاوزات قائم ہیں۔ اسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ راہ چلتے مسافر سڑکوں سے گزرتے ہیں، سڑکوں پر پارکنگ بھی ہوتی ہے اور یوں ٹریفک کی روانی متاثر ہو جاتی ہے۔ کراچی کے مصروف ترین کاپریٹوو مارکیٹ کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے جہاں راہ چلتے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا۔ اسکی وجہ یہاں کے فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ہیں...
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ون پیشنٹ ون آئی ڈی دینے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد چاروں صوبائی وزراء صحت اور ڈی جی نادرا سے ملاقات کرونگا، پاکستان میں9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ دنیا ہم سے پچیس لاکھ نرسیں مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مشکل حالات کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر توانائی اور ٹاسک فورس کو بھی مبارکباد پیش...
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے اور ٹرانسپورٹ کے اس فرسودہ نظام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر آبادی کے اعتبار سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن کراچی کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور غریب آبادی بسوں، منی بسوں میں جانوروں کی طرح چھتوں پر سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ یہ المیہ سے کم صورتحال نہیں ہے کہ کراچی شہر کی زیادہ تر آبادی خصوصاً مضافات کے لوگ آمدورفت کے لیے بسوں، منی بسوں، رکشائوں کا انتخاب کرتے ہیں اور...
کراچی: شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب عیدالفطر کے پہلے روز سیوریج نالے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او شیر شاہ نند لعل نے بتایا کہ سیوریج نالے میں گیس بھرنے کے دوران جس وقت دھماکا ہوا تھا 14 سالہ اسد وہاں پر اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ موجود تھا اور اسے کک مارتے ہوئے اسٹارٹ کر رہا تھا، دھماکے سے نوعمر لڑکا اسد جھلس کر زخمی ہوگیا تھا جو ہفتے کی شام زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ، اسد کی میت...
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔چھٹی کے دن ساتھیوں کی مدد کو پہنچنے والا بلال ریسکیو 1122 سندھ کی تاریخ کا پہلا شہید بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کی قریب احسن آباد میں جمعہ کے روز گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران راڈ لگنے سے شہید ہونے والے 1122 کے اہلکار فائر فائٹر بلال تنولی کی نماز جنازہ قائدآباد منزل پمپ کے قریب وزیرستان روڈ ظفر ٹاؤن کی گلی نمبر8 کی عمر فاروق مسجد میں لانڈھی کے مقام پر ادا کی گئی۔ عصر کی نماز کے بعد ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں سرکاری...
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی ملنگی ہوٹل کے قریب سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی ایک شخص لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے جائے وقوعہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قرار دیا اور جب انسپکٹر محمد علی نیازی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
کراچی کے علاقے ہجرت کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں سے نوعمر لڑکی اور نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی ڈی ٹو ایریا گلی نمبر 12 کے قریب گھر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ارم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سول لائن خان محمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔متوفیہ گزشتہ چار ماہ سے بیمار تھی جسے جھٹکے پڑتے تھے اور اس کا پشاور میں بھی علاج معالجہ کرایا گیا تھا۔ متوفیہ کے اہلخانہ ایک ماہ قبل ہی...
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری پر حادثے کے بعد مشتعل ہوکر ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے عیسیٰ نگری کٹ پر ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر لگنے سے گاڑی سوار خاتون نے اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور اور خاتون کو اسلحے سمیت تھانے منتقل کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ اے ایس آئی شیر احمد کے مطابق علاقہ گشت پر مامور تھا کہ جمعے کی رات ایک بجے کے قریب عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریلر اور گاڑی دونوں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں سوار خاتون نے باہر نکل ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق خاتون گاڑی سے اتری اور ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ڈرائیور اور خاتون زیر حراست ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں افراد کو نامزد کردیا گیا۔مقدمہ متن کے مطابق عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے۔ ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ...
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
کراچی کے علاقے کورنگی میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کے مطابق زیرزمین گیس موجود ہو سکتی ہے، تاہم بڑا ذخیرہ نہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں میں کمی آئی ہے، آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس گردونواح میں پھیلنے سے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں تاخیر ہوئی، اب پیر تک رپورٹ موصول ہو جائےگی۔ ہمایوں خان نے کہاکہ عموماً ایسی گیس کو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کئے، وہ اب عوامی دباﺅ کی وجہ سے پریشان ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ...
یوں تو فٹ پاتھ اور سڑک کا ساتھ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، لیکن پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بے ہنگم ٹریفک اور رش کے باعث جہاں فٹ پاتھ بہت ضروری ہیں وہاں فٹ پاتھ نہ ہونے کے برابر ہیں اور جہاں ہیں یا تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا اس پر تجاوزات قائم ہیں۔ اسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ راہ چلتے مسافر سڑکوں سے گزرتے ہیں، سڑکوں پر پارکنگ بھی ہوتی ہے اور یوں ٹریفک کی روانی متاثر ہو جاتی ہے۔ کراچی کے مصروف ترین کاپریٹوو مارکیٹ کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے جہاں راہ چلتے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا۔ اسکی وجہ یہاں کے فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ہیں...
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی...
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
کراچی: صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ کو ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین سٹریم میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے، اس لئے ہمیں احتیاط کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں انقلابی اقدامات کریں گے، تاہم پاکستان میں وہ وقت کبھی نہیں آئے گا، کہ ہم ہر بیمار شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرسکیں، تاہم ہم نے ایسے نظام کی ابتدا کردی ہے، جس کے ذریعے ہر شہری کو علاج کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت صحت سب سے خطرناک وزارت ہے، یہاں براہ راست انسانوں سے ڈیلنگ ہے، غلطی کی گنجائش ہے، دوسری وزارتوں کی طرح نہیں کہ کوئی غلطی ہوئی تو درست کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی...
---فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں پولیس اہلکار گرفتار کراچی شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس... تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔
نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
کراچی (آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے مسافر سے ساڑھے 5 سو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہیں۔مسافر غیرملکی ایئر لائن سے منشیات لے کر دبئی جارہا تھا۔
کراچی میں عیدالفطر کے تیسرے روز ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔شہری عامر سلطان کو عید کے تیسرے دن ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، ملزمان کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، تینوں عادی مجرم ہیں اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں...
لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹ کر ٹریک سے اتر گئی اور یہ بوگی دیگر ٹرین سے بھی الگ ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر بحال کرنے اور کمپلین کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کوٹری آنے والی ٹرینوں کو حیدرآباد میں روک دیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں دو سے تین گھنٹے لگنے کی توقع ہے۔
— فائل فوٹو لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطلحیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن... حیدرآباد ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی ٹرین کمپلین ٹوٹنے کے باعث پٹری سے اتری ہے۔مذکورہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد پوری ٹرین سے بھی علیحدہ ہو گئی۔انتظامیہ کی جانب سے بوگی الگ کر کے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان نے عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بر آمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے روپوش ذاتی ملازمین کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے ذاتی ملازمین تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے دونوں روپوش ملازمین کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام پر مجموعی طور 6 سمیں رجسٹرڈ ہیں، ملازم رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ ایک نمبر ارمغان کے زیر استعمال تھا۔ تحقیقات کے مطابق رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ نمبر کا واٹس ایپ سپریم فنانشل ایسوسی ایٹس کے نام سے بنایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےٹریفک افسر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عارف شاہ کو بازو میں گولی لگی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔
— فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام...
سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے طلبہ کے ساتھ امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات منظورکر لیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش کے تحت ہر امیدوارکو 20 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے امیدواروں اور ان کے والدین اور کراچی کے طلبہ سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والے عناصرکو تشفی ہوگئی مگر تعلیمی معیارکا معاملہ کہیں فضاؤں میں کھوگیا۔ جب گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے امتحانی نتائج کا اجراء ہوا تھا تو ذرایع ابلاغ پر ایک شور اٹھا تھا۔کراچی کے ذہین طلبہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کلاس اول سے میٹرک تک کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر...
غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب سائن بورڈ سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد مہر محمد یوسف نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد غریب آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران جب وہ لیاری ایکسپریس وے انٹر چینج بلوچ ہوٹل کے قریب پہنچے تو وہاں پر لگا ہوا ایک سائن بورڈ ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک زخمی 30 سالہ عبداللہ...
کراچی سے تقریباً 16 ہزار 138 افغان سٹیزن شپ کارڈز (اے سی سی) رکھنے والوں کی وطن واپسی شروع کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اے سی کارڈ والے افغانوں کو ملک چھوڑنے کا حکم، افغان سٹیزن کارڈ کیا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کارروائی شروع کی ہے جس کے دوران اب تک 150 سے زائد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے جاری ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی تکمیل کے بعد اب وزیر...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے اور کپڑے کے ٹکرے پیک کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ دم توڑ گیا۔سپر ہوئی وے پر احسن آباد کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتداء میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کو اگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر طلب کیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ کارروائی کے دوران بلال نامی فائر فائٹر سر پر لوہے کی راڈ...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی پر کرپشن، قبضے، سسٹم چلنے سمیت دیگر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔... پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر شہر میں کرپشن، بدامنی اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے۔ کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی میں ظلم، کرپشن اور قبضہ مافیا کا راج بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگوں کی نوکریوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے اور سسٹم صرف اسلام آباد میں بیٹھا نظر آ رہا ہے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی۔(جاری ہے) کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے ماہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسیفی یونٹ کمی مانگی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کیمطابق اس کمی سے 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر ابھی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات قائم ہیں۔ Tagsپاکستان
بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔ کراچی میں ڈاکو کو دیکھ کر پولیس والا پہلے بائیک سے گرا پھر ڈرم میں کود کر اپنی " جان " بچائی@SsyedHhussain pic.twitter.com/YAIHX0cflS — Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) April 3, 2025...
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
کراچی: صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسر کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی جس سے مدعی اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔