Express News:
2025-04-07@14:06:08 GMT

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

کراچی:

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی۔

نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل کِٹ کو دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے جو فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے۔ 

کراچی کنگز کو ملی نئی کِٹ میں نیلا رنگ اس کِٹ کا بنیادی رنگ ہے جو ٹیم کے وقار اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سرخ پٹیاں توانائی کا احساس دلاتی ہیں۔

شرٹ کے ڈیزائن میں سادگی اور نفاست کے ساتھ ایک کلاسک انداز جھلکتا ہے جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا مظہر ہے۔

ڈیزائنرز نے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے بھی موزوں ہے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز

پڑھیں:

واٹس ایپ نے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واٹس ایپ چیٹس کی پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔ اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟تصویر سامنے آگئی
  • انسانی ساختہ آرٹس کو اے آئی مداخلت سے بچانے کیلئے ایپ متعارف
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کی تقریب رونمائی ،کھلاڑی نئی جرسی میں متعارف
  • شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے
  • واٹس ایپ نے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • کراچی: 8 اپریل سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 499 امتحانی مراکز قائم
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
  • کراچی : موسم گرما کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا
  • پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان