Jang News:
2025-04-05@00:48:19 GMT

کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیا

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے اور کپڑے کے ٹکرے پیک کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

سپر ہوئی وے پر احسن آباد کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتداء میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کو اگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر طلب کیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ 

کارروائی کے دوران بلال نامی فائر فائٹر سر پر لوہے کی راڈ لگی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں احمد کا بتانا ہے کہ آگ پر پانی اور فوم کی مدد سے قابو پایا گیا۔ عمارت کا اسٹرکچر پرانا ہے اور آگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، عمارت کی بعض دیواریں بھی گری ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کولنگ کے عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 27 سالہ احمد ولد آدم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعے پر پیش آیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق اسامہ نامی ملزم نے فائرنگ کی تھی جبکہ واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے احسن آباد کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ کامران نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ جھگڑے کے دوران بازو پر گولی لگنے سے بتایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگی آگ پر قابو پانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور
  • کراچی : کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ ساتویں روز بھی بے قابو
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: ایمبولینس کی ٹکر سے راہگیر خاتون زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق
  • کراچی: عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق 175 زخمی ہوئے
  • ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی
  • ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی