Islam Times:
2025-04-05@01:14:29 GMT

کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہی۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں دنیا کے تمام ممالک پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کینیڈا، چین اور دیگر ممالک نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف
  • ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
  • وزیراعظم کی اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط
  • بجلی مزید 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت
  • وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، کراچی کیلیے خصوصی ریلیف
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئی