کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کیلئے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی، کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے، کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔ وزیراعظم نے حامی بھری ہے وہ کراچی میں ایم کیو ایم جلسے سے خطاب کریں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہیں جاتا، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کی لاٹری نکلی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم بجلی کی

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے:وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لئے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لئے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام تر مشکلات کو عبور کرتے ہوئے ایک بہت بڑا ریلیف گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کو فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید بہتر نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے پاکستان کی معیشت جو میکرو لیول پر مستحکم ہوگئی ہے اس کی ترقی کے لئے برآمدات اور مقامی پیداوار مسابقت کی حیثیت میں آجائے گی، اس سے پیداواری لاگت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے تین روز میں عالمی منڈی میں جو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے، اس سلسلے میں تجاویز زیرغور ہیں اور ہم جلد اس سلسلے میں آپشنز پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آپشن وہی ہے کہ جیسے چند ہفتے پہلے ہم نے تیل کی کمی قیمتوں میں کمی کو عوام کو منتقل نہیں کیا تھا اور اس بارے میں عوام کو پوری آگاہی دی تھی کہ اس کا فائدہ ہم آپ کو بجلی میں دیں گے اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا۔اسی طرح تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں بھی کام کررہے ہیں تاکہ اس کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو پہنچے۔

پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، وزیر اعلیٰ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ
  • پٹرولیم نرخ کم ہونے پر بجلی مزید سستی کرینگے : وزیراعظم
  • بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے:وزیراعظم
  • حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
  • ’کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ‘ گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط
  • سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے: فاروق ستار
  • سستی بجلی، عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول صدیقی
  • بجلی سستی کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ‘ قوم کو بھی مبارکباد: خالد مقبول صدیقی
  • ٹریفک حادثات سندھ حکومت کی نااہلی‘جاں بحق و زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے: مصطفیٰ کمال 
  • سستی بجلی: عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول