نہال ہاشمی — فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔

مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔

نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے آگے بڑھا جبکہ کراچی میں صنعتیں بھی دوبارہ چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ن لیگ اور اتحادیوں نے کام کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر کے آئی پی پیز کو پابند کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا، پی ٹی آئی کے 4 سالہ حکومت نے گردشی قرضے کا پہاڑ کھڑا کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے، نواز شریف

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔ 

ایک بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔

بجلی ریلیف پیکیج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ منہگائی میں مسلسل کمی مسلم لیگ ن کی بہترین معاشی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی: نواز شریف
  • بجلی قیمتوں میں کمی ، نواز شریف کی عوام کو مبارکباد، مزید کمی کی امید
  • بجلی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف
  • ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
  • بجلی کی قیمت میں کمی پر نواز شریف کا رد عمل
  • ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے، نواز شریف
  • عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے، نواز شریف
  • پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی
  • بجلی کے نرخوں میں کمی؛ پنجاب حکومت وزیرِاعظم کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے؛ مریم نواز