مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔
کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔
شہرکے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، پولٹری فارمرز سے مرغی مہنگی ملتی ہے جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔
شہریوں نے زائد نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔
دوسری جانب پولٹری کے تاجر نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عید کی چھٹیوں کے دوران مانگ میں اضافے، سپلائی چین میں خلل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 38 ڈالر پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 714 روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 38 ڈالر پر آگیا۔ واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔