2025-02-22@12:24:03 GMT
تلاش کی گنتی: 726

«پولیس کے سامنے»:

(نئی خبر)
    محراب پور(جسارت نیوز) سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر آگئے، ڈکیتی اور چوری واردات میں 2 شہری بھی موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہوگئے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس رہزن اسلحہ کے زور سیپکو ملازم ذوالفقار نانگور سے 125 موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود شہر کے حیدری محلہ میں سیپکو ملازم فہیم علی سومرو کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔خان واہن پولیس تھانہ کی حدود کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈیون شاخ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں راشد سہتو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو بھتا لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار بھتا خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے ، بھتا خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔
    شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا۔ اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔تاہم، جھلسنے والوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جس کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
    کراچی:  کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔  ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں...
    تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، 2چینی شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، چینی شہری جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی،چینی شہری سسرال آیا ہوا تھا،گلی میں چھیڑنے پر جھگڑا ہوا پولیس موقع پر پہنچ گئی،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دونوں غیر ملکیوں کا علاج بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جاری ہے۔ دونوں غیرملکی اڈیالہ روڈ مقیم ہیں جہاں لڑائی جھگڑا ہوا۔
    کراچی:  گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
    کراچی: گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔  کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد میں پرنسپل تعینات ہیں۔ مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ تین روز قبل کالج کے اسٹاف سے انہیں معلوم ہوا کہ کالج کی طالبات ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے آ رہی ہیں، مگر طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈز کالج کے سپرنٹنڈنٹ محمد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس آفیسر کو معطل کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے ملتان میں پولیس آفیسر کی جانب سے شہری تشدد سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل مریم نواز نے کہاکہ پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ شہریوں پر تشدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کو رویہ اپنائے، کیا صرف پولیس افسران کی عزت ہوتی ہے، عام لوگوں کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    ---فائل فوٹو راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم، 205 گرفتار، بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ کراچی کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں... پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر...
    کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب موریہ خان گوٹھ کے ورکشاپ میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، آگ کی وجہ سے ورکشاپ کی چھت بھی گر گئی۔ ایدھی اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گیراج میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: ایک ہزار کے نوٹ کی وجہ سے 5 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے چیکنگ کے دوران شہری عبدالنظام کی جیب سے ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالا، جس پر شہری نے جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے پر 15 پر کال کرکے شکایت کردی۔ بعد ازاں شہری کے کال کرنے پر پولیس اہل کاروں نے زبردستی غلط کال کا بیان دلوا کر معافی نامہ لکھوا لیا، تاہم معاملے کی انکوائری میں پولیس اہل کار ہی قصور وار ثابت ہوئے۔ غلطی ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر، کانسٹیبل تجمل اور عمران  کو معطل کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد(آن لائن)ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی نے پولیس سروس کے 16 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقیوں کی سفارش کردی. پولیس سروس کے جن افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں محمد مراد،عاطف آمیر،شہزاد اکبر،احمد طلحہ علی، حسنین وارث،اختر نواز، عادل عامر،محمد عثمان،اویس علی خان، خرم مہیسر، عبداللہ احسان، کیپٹن (ر) سردار شہر یارخان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی، ڈاکٹر خدیجہ عمر،ڈاکٹر انعم تجمل اور کائنات اظہر خان شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں نادر شہزاد خان، فیصل نور، انیق انور،نبیل احمد میمن، ماجد الطاف،عیسیٰ خان،حسن ظفر، صاحبزادہ محمد...
    کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) مقامی پولیس سربراہ بابر بلوچ کے مطابق، یہ پچاس سالہ شخص حال ہی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ سے پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ منتقل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو رواں ہفتے گولی مار دی کیونکہ وہ ''نامناسب لباس‘‘ پہننے اور ٹک ٹاک پر ''غیراخلاقی‘‘ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز نہیں آ رہی تھی۔ مقامی پولیس اس واقعے کو نام نہاد ''غیرت کے نام پر قتل‘‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے ماموں کو بھی حراست میں...
    سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔ فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں...
    لاہور: معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے  حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی...
    محرابپور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دوواقعات، گھر اور قیمتی سامان جل کر خاکستر، مورو پولیس تھانہ کی حدود تیمور کے قریب گاؤںسیفل جسکانی میں معذور محنت کش کے گھر اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر اور تمام سامان، فرنیچر، برقی آلات، جنس جل کر راکھ میں تبدیل ہوگئی، متاثرہ شخص کے مطابق وہ کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں ،دوسری طرف گاؤں حاجی سجاول خاصخیلی میں نامعلوم محنت کش نثار خاصخیلی کے گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ بجھائی، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،  گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں پولیس نے معلم کے کمرے سے ادویات ملی ہیں اور فارنزک کے دوران موبائل سے نازیبا وڈیوز بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کیس ڈی این اے اور فارنزک رزلٹ تاخیر کا شکارہوگیا ہے،پولیس کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے معلم کے کمرے سے کچھ ادویات ملی ہیں اور فارنزک کے دوران موبائل سے نازیبا وڈیوز بھی ملی ہیں۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کیم چند کے نام سے کی گئی جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے جبکہ اسے ایک گولی ٹانگ پر لگی تھی۔ مذکورہ مقام پر سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے تعینات بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان...
    ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
    ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ان...
    وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
    جنگ فوٹوز کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی...
    آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل،  84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرائوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
    دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے...
    کراچی: اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 26 جنوری 2025 کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نور رحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور موبائل...
    روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے کریم آباد پل کے اوپر پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبدالقدیر ولد سلیمان کے نام سے کی گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کورنگی کے علاقے ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے...
    کوئٹہ: باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے  نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ  لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ  نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔  اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل باپ کی تلاش...
    پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر 21 سالہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو ایران سے متعلق سیکورٹی جرائم کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ پولیس...
    ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے شخص کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ آکاش کانوجیا نامی شخص کو سیف علی خان پر حملے کے جرم میں دورگ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا، آکاش کے والد کیلش کانوجیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو اس کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر گرفتار کیا اور اس غلطی نے ان کے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھھیں: حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟ آکاش کے والد کا...
    اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو  6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
    سندھ ہائی کورٹ  — فائل فوٹو چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامےجمع کرا دیے۔ چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزامعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی کل استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ گوجرانوالہ، جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دیگوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر...
    لاہور: پولیس نے 14 سال بعد غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی صوفیہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ بیدیاں روڈ کے رہائشی شاہد علی کی مدعیت میں تھانہ ہئیر میں درج کیا گیا جس کے مطابق مدعی شاہد علی نے 2012 میں چونگی امرسدھو کی رہائشی صوفیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد صوفیہ کے والدین نے صلح کے بہانے اپنی بیٹی کو گھر بلایا۔ چند دن بعد صوفیہ کے والد اور چچا ان کے گھر پہنچے اور صوفیہ کو واپس لے جانے کا مطالبہ کیا۔ انکار پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔   شاہد علی نے الزام لگایا ہے کہ دھمکیوں کے خوف سے وہ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔(جاری ہے) باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان...
    حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
    ( رپورٹ:اسد رضا ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغوا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مسلسل چیلنجز درپیش ہیں ۔دشمن قوتیں کراچی میں امن دیکھنا نہیں چاہتیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لیکن نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ دن دیہاڑے گھر کی دہلیز پر ڈاکو نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہے ہیں ۔پولیس ڈاکوؤں سے مقابلے بھی کر رہی ہے اور گرفتاریوں کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر قائد میں بچوں کو اغوا کرنے کا منظم گروہ متحرک...
    نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی  ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
    پشاور(آئی این پی )  جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر...
    علامتی فوٹو لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
    فوٹو: فائل لندن میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی...
    لندن میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے...
    لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا موت و زندگی کی کمشکش میں چلاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ معاملہ موغوں کی لڑائی کے حوالے سے لین دین کا تنازع پر پیش آیا، جس میں فوٹو اسٹیٹ کا دکاندار جاں بحق اور فائرنگ کرنے والے کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرغی کے گوشت کی دکان کا مالک جس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کر مقتول کے ایک بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں چھوڑ کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے...
    ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری  نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس...
    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ چینی شہریوں کو اپنے قونصل جنرل یا دفتر خارجہ کے ذریعے اس معاملے سے رابطہ کرنا چاہیئے تھا جب کہ درخواست گزار نجی حیثیت میں پاکستان میں موجود ہیں اور ملک میں ان کی کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے 6 چینی شہریوں کی جانب سے پولیس ہراسانی اور ان کی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پروٹوکول کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 چینی شہریوں نے اپنے وکیل پیر رحمٰن محسود کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں...
    تیونس کے دارالحکومت میں ایک شہری نے خود کو اُس وقت آگ لگالی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خود سوزی کرنے والا بھڑکتی آگ کے ساتھ چیختا چلاتا پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھا۔ جلتے ہوئے شخص کو قریب آتا دیکھ کر پولیس اہلکار نے مدد کرنے کے بجائے اسے براہ راست گولیاں مار دیں۔ پولیس کی فائرنگ میں خود سوزی کرنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ دی۔ جس کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودسوزی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص ذہنی امراض میں...
    بدین: جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔
    پشاور: خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے باڑہ بازار میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا، ایک زخمی ہوگیا، مالاکنڈ میں نشئی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خیبر کے باڑہ بازار میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 افراد نشانہ بنے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مالاکنڈ میں پیش آیا جس میں مخناولہ کے علاقے میں نشئی نے تین افراد کو قتل...
    کراچی: اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچے صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے  سے اغوا اور بعد ازاں قتل کیے گئے بچے کے کیس میں ایس ایس پی سینٹرل مقتول بچے صارم کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد پولیس حکام نے مقتول بچے صارم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ  قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں۔ جلد واقعے میں...
    ---فائل فوٹو  مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔آزاد و جموں کشمیر کی پولیس اعلامیے کے مطابق کل مسلم کانفرنس کے 70 شر پسند کارکنوں نے سڑک بلاک کی تھی، کچھ فاصلے پر چند اشخاص اسلحے سے لیس بھی موجود تھے، شر پسندوں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پولیس نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی اور راستہ کلیئر کرا دیا۔ مظفر آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر حملہ مظفر آباد میں اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے پر قافلے پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری  نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔ پولیس...
    اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے...
    سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و...
    سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کیجانب سے غیر قانونی اشیاکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا معاملہ، غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا سکھر پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور اہلکار پر الزام،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سکھر اور ایک پولیس کانسٹیبل پر مبنیہ طور پر اسمگلنگ کی ڈیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی کے خلاف اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے حکم دے دیا گیا ہے، انچارج ایس ایس پی سکھر سمیع اللہ سومرو معاملے کی ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائیں گے، انکوائری رپورٹ آئی جی سندہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد آئی جی سندھ کارروائی کریں گے، انکوائری رپورٹ میں اگر...
    پشاور: معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کرگھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے...
    لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سال کے ابتدائی 25 دنوں میں 179 مقدمات درج کیے اور 179 افراد کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اس دوران 36 سو سے زائد پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کیں۔فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ اور بڑے سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اُڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ پتنگ اُڑانے والے افراد 3 سے 5 سال تک قید کی سزا کا سامنا...
    ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو ذرائع دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔
    علامتی تصویر۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر...
    لاہور(ویب‌ڈیسک)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 33 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33 لاکھ سے بھرا شاپر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا۔کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھرا شاپر غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیاچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والے شاپر اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔ مستی گیٹ پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے شہری سے رابطہ کیا اور تھانہ لے آئی۔شہری عدنان نے زندگی کی جمع پونجی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
    ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا  انکلیو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی،...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے، اداکار کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے میل نہیں کھاتے۔’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ملزم شریف الاسلام ایک بنگلہ دیشی شہری ہے، جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا، اس نے پولیس کو اداکار کے گھر میں چوری کی غرض سے گھسنے کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ کسی نے پیسوں کے عوض اس سے جعلی شہریت کے دستاویز بنوانے کا وعدہ کیا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے خان کے گھر میں چوری کی کوشش...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    لاہور (نیوزڈیسک) دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔ پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام،...
    کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔ تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا...
    کراچی (آن لائن)3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
    حیدرآباد: لاشاری برادری کی جانب سے صابر حسین لاشاری کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے...
    اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جن میں کان کاٹنے کی کوشش کے دوران لگنے والے زخم شامل ہیں جبکہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا اور ان کے تین بچے زندہ ہیں۔ ان کے مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزمان زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے تھے۔ خاتون کے مطابق زمین دینے سے انکار پر...
    اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز آبپارہ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلام خان (عرف رضوان) اور فیصل خان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان افغان باشندے ہیں اور اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے 1117 گرام سونا، آرٹیفیشل جیولری اور 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ...
    3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    چینی سرمایہ کاروں کی جانب سندھ پولیس پر بھتہ خور اور ہراسانی کا الزام لگانے اور عدالت سے رجوع کرنے پر سندھ حکومت، سندھ پولیس اور صوبائی وزارت داخلہ کا ردعمل آگیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کچھ ایس اوپیز طے ہیں، یہ ایس اوپیز چینی قونصلیٹ اور پولیس نے مل کربنائی ہیں، ان کے تحت وہ جب بھی گھر سے باہر نکلنے پر بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز میں طے پایا ہے کہ گھروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے اور پولیس کے علاوہ اگر غیر ملکی شہری نجی سیکیورٹی گارڈز...
    اسلام آباد: رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو  عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرموں نے رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024  میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس...
    جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن نساء شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے 17 انسپکٹروں کی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں برکت اللہ، خورشید عالم، ابرار حسین، شمس الرحمن، ممتاز خان، رضی اللہ، وزیر فرمان علی، عامر ولی، محمد حسن، عطاء اللہ، عبد القدوس، محمد ریاض، غلام علی، انعام الرحمن، نذیر احمد، موسیٰ بہادر اور گلشن...
    لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
    کوٹری (جسارت نیوز) پولیس کی بروقت کارروائی، بینک منیجر کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار، ایس ایس پی جامشورو کا ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شیرازی محلے سے ایچ بی ایل کے منیجر وزیر خان کے گھر کے باہر سے مسلح افراد ان کے صاحبزادے سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس کی اطلاع فوری ایس ایچ او ارسلاح خان کو دی گئی جس پر پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے مسلح افراد کا تعاقب کیا جس پر مسلح افراد موٹر سائیکل تھارو شاہ قبرستان کے قریب چھپا کر...
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) حیسکو عملے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، واجبات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو نے کہا کہ واجبات نہ دینے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا، بڑی تعداد میں واجبات وصول کرکے بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مزید کارروائی کے لیے پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔
    بدین (نمائندہ جسارت)نندو پولیس نے کارروائی کرکے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کردیا۔کچھ روز قبل نندو کے قریب نوجوان احمد ابڑو کو قتل کرنے والے 5 ملزمان بے نقاب، 4 ملزمان کو نندو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 دسمبر 2024ء کو رات وقت کے نندو بدین مین روڈ پر ٹائر پنکچر کا دکان مالک احمد ابڑو اپنے ہی دکان پر سویا ہوا تھا تو اسے نامعلوم ملزمان کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتے ہی نندو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے زخمی کو علاج کیلیے اسپتال روانہ کیا جو سول اسپتال حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع حب میںچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پو لیس اہلکا ر جاں بحق جبکہ ایس ایچ او زخمی ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ساکران کے علا قے میں ایک چھا پا ما ر کا رروائی کے دوران پو لیس اور ملزمان کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر دین محمدمینگل شہید جبکہ ایس ایچ او امین ساسولی زخمی ہو گئے ہیں ۔شہید اہلکار کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ جبکہ زخمی کو علا ج معالجہ کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع...
    گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...