اسلام آباد ضلع کچہری کےباہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوا۔ واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایس پی صدر زون، ایس ڈی پی او رمنا سے وقوعہ کی وضاحت طلب کرلی اور ایس ایچ او رمنا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
وقوعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ایس پی صدرزون، ایس پی سواں زون، ایس ڈی پی او رمنا، ایس ڈی پی او کورال تحقیقاتی ٹیم کے ممبر ہوں گے۔
وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
امریکا: نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی
لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 4 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ بقیہ 4 زخمیوں کی حالت تاحال غیر واضح ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی عمریں 16 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔ جائے وقوعہ سے ہینڈ گن کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
نیو میکسیکو کی گورنر میشل لوہان گریشام نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی وسائل کو بروئے کار لا کر تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گی۔
لاس کروسیس امریکہ-میکسیکو بارڈر کے قریب واقع ہے اور ایلبو، ٹیکساس سے 41 میل شمال میں واقع ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔