لاہور: بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کر دیا گیا۔
لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع کر دیا گیا۔
رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ ٹیموں کا پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل پر گشت جاری ہے۔
رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔
ویمن پولیس اسکواڈ شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے، موبائل فون، پرس چھیننے اور ڈکیتی جیسے واقعات کی روک تھام کرے گا۔
دوسری جانب لاہور میں ڈولفن پولیس کا خصوصی اسکواڈ بھی خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے تعینات ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت کی ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں خواتین کے تحفظ کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر گولہ باری کی۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فورسز کے جانب سے غزہ پر مسلسل 12 روز سے حملے جاری ہیں۔ یہ حملے مختصر وقت کی جنگ بندی کے بعد شروع کیے گئے۔
دوسری جانب برطانیہ اور فرانس نے غزہ میں انسانی صورتحال اور امدادی کارکنوں کے تحفظ پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس آج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔