لاہور میں کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن سے کار چوری کر کے فرار ہوتے 3 ملزمان نے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ملزمان  کرولا کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے۔

رتہ امرال پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ رتہ امرال پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر قبرستان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کے دوران زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جو اسی دوران دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر فرار  

واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔  ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے۔ کار چوری کی اطلاع پر موثر رسپانس اور ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کار چوری کر فائرنگ کے رتہ امرال کے فرار

پڑھیں:

راجن پور: کچے میں ڈاکو شاہد کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لوند 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

علامتی فوٹو

راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، 28لاکھ مالیت کا سونا برآمد
  • کٹھوعہ میں حملہ آور ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار
  • ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک
  • راجن پور: کچے میں ڈاکو شاہد کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لوند 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • کوہاٹ، سنسنی خیز آپریشن میں خطرناک منشیات اسمگلر گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکل چوری کا منظم نیٹ ورک گرفتار
  • لیاری میں لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی