2025-03-20@17:52:21 GMT
تلاش کی گنتی: 14931

«شروع کر دیا»:

(نئی خبر)
    روم(انٹرنیشنل ڈیسک)سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار روشنی کو ’سپر سالڈ‘ مادے میں تبدیل کردیا ہے۔ ’سپر سالڈ‘ دراصل مادے کی ایک حیران کن کیفیت ہے جو بیک وقت ٹھوس اور مائع دونوں قسم کی خصوصیات رکھتی ہے۔ یعنی اس کے ایٹمز مادے کی طرح ترتیب میں ہوتے تاہم وہ مائع کی طرح بغیر رگڑ کھائے حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اگرچہ سائنس دانوں نے اس سے قبل ایٹمز کو استعمال کرتے ہوئے ’سپر سالڈ‘ تیار کیے ہیں لیکن روشنی اور مادے کو جوڑ کر ’سپر سالڈ‘ بنانے کا یہ پہلا موقع ہے، اور اس سے آپٹکس اور فزکس میں تحقیق کے لیے نئے در وا ہوں گے۔ یہ تجریہ اٹلی کے ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس‘ کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پائیدار استکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو Hard State بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک Soft State کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گورننس کے خلا کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون...
    سندھ کے زرعی سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ، زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید نئی زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ حکومت نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن,مکئی، سرسوں،چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا دوسرا 36 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت  کے لیے منظوری دی گئی۔ وزیر زراعت...
    آئی ایم ایف نے پاکستان سے اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا۔پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ بھی شیئر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ریلیف فوری دیا جائے گا یا آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف...
    دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ مسئلہ، حل کیلئے ہوش مندی درکار ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے تشدد کے خلاف نہایت غیرمبہم مقف ہے، تشدد کا غیرقانونی استعمال کینسر ہے، ریاست تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسداد کرے، دہشتگردی کا تدارک ایک پیچیدہ، حساس اور سنگین ترین مسئلہ ہے، حل...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے  22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا   سندھ حکومت نے 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔،محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں  22 مارچ کو چھٹی کا اعلان یوم علیؓ کے موقع پر کیا گیا ہے۔
    80 اور 90 کی دہائی میں اپنے جادوئی حسن اور نیچرل اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی زیبا بختیار کی ازدواجی زندگی ہمیشہ مسائل کا شکار رہی۔ 1988 میں ڈرامہ سریل انار کلی سے اپنی پہچان بنانے والی زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ بھارت میں 1995 کو ریلیز ہونے والی فلم حنا نے زیبا بختیار کو معروف ہیروئنوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا۔ اس فلم میں زیبا بختیار نے رشی کپور کے مدمقابل کام کیا تھا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ اس فلم کی کہانی اور نغموں نے بھی دھوم مچا دی تھی۔ زیبا بختیار کی پہلی شادی 1985 میں ہوئی اور صرف ایک سال کے اندر طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں زیبا بختیار نے 1989 میں بھارتی...
    امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی آمد پر 2 ہفتے سے جاری پابندی کے باعث خوراک سمیت ضروری اشیا کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سرحدی راستے بند کیے جانے سے علاقے میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کھانا تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی گیس کی قیمتیں رواں مہینے 200 فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور اب یہ بلیک مارکیٹ میں ہی دستیاب ہے۔ اقوام متحدہ کے شراکت...
    لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور...
    فوٹو: فائل قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں اور خوارج کے ہاتھ آہنی ہاتھوں سے ہمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کے کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ...
    اسلام آباد: ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس...
    کراچی: پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔  پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ ایئرکموڈورایم ایم عالم نےجنگ کےدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کےاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ قوم...
    سٹی42: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے فلور پر ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ جعفر ایکسپریس...
    پاکستان میں توانائی کا بحران کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ 2015 میں نواز شریف حکومت نے آئی پی پی منصوبے متعارف کروائے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ جب ان منصوبوں کے ثمرات سامنے آنے لگے تو مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی اور سولر پاور کو فروغ دینے کے وعدے کیے تاکہ عوام پر معاشی بوجھ کم ہو۔تاہم، حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی۔ حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی، جس کے نتیجے میں سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہو جائے گی۔ نئی ترمیم کے تحت بائی بیک...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے  دہشتگردوں کی مذمت اور   پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔  گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین  بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر  کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔  ونے کی قیمت...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ،اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں...
    قابض بھارتی فوج کی جارحیت نے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ موبائل اور نیٹ سروسز بھی معطل رہیں۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور اس کھلے قتل کو مقابلہ ظاہر کیا۔ قابض بھارتی فورس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  دہشت گردی اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو آگ پاکستان میں لگی ہے، ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی، دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا، افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو...
    سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اپوزیشن اتحاد کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار دے دیا۔اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے ان کی شکایات درست ہیں تو انہیں پارلیمانی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو جذباتی ہوتے اور روتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے وجہ والد کی نئی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کو قرار دیا جانے لگا۔ عامر خان کو بالی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ جب بات آتی ہے فلم میں کام کرنے کی تو وہ تعداد کے اوپر کوالٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ عامر خان نے بالی وڈ کو متعدد سپر ہٹ فلموں اور ڈائیلاگز سے نوازا اور اسی کے ساتھ بھارتی فلم نگری میں ایک ایسا مقام حاصل کیا جو بہت کم کو نصیب ہوتا ہے۔ عامر خان کا اگرچہ کریئر کھلی کتاب کی طرح سب پر واضح رہا ہے لیکن انکی نجی...
    دنیا میں پہلی بار ایک ریلوے اسٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے اسٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے اسٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔سفید رنگ کے اس اسٹیشن کے کمپیوٹر خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جاپان ریلوے گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے لیے تعمیراتی سامان کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا اور...
    سٹی 42:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قومی سلامتی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان  دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا   بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سے انتہا پسندی اور دھشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر-مگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر مشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔جو آگ پاکستان میں لگی ہے ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے...
    جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان یونیورسٹی کو انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا جبکہ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا، اس حوالے سے رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی...
    فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہاں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ مجھ سے مشورہ کرتے تو ان کو اجلاس میں آنے کا ضرور کہتا۔ انہوں نے کہا کہ 1988 سے اس ایوان کا حصہ رہا ہوں، آئین سے وفاداری کا حلف اٹھاتا رہا ہوں، استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا۔ بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کے کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت سر...
    علامتی فوٹو گجرات کے گاؤں مراڑیاں میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ماں سے کھانا مانگا، ماں نے کہا کہ کچھ دیر آرام کرلوں، جس پر ملزم نے غصے میں لوہے کی راڈ ماں کو مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے اور خون بہنے سے ملزم کی ماں دم توڑ گئی۔
    فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائعبانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگیگا، زکوٰة لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ میرے بچوں سے میری بات نہیں کروائی جا رہی میرے ذاتی معالج سے چیک اپ نہیں کروایا جا رہا دانتوں کی ڈاکٹر دوبارہ نہیں آئی پارٹی سے وکلاء سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ۔ عمران خان کا علیمہ خان کے ذریعے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) گیبرڈ سفارتی دورے پر رواں ہفتے بھارت پہنچی ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کے اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ وہاں گزشتہ برس طلبہ تحریک کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔ نئی دہلی مسلسل اپنے مسلمان اکثریتی پڑوسی ملک بنگلہ دیش پر یہ الزامات لگاتا رہا ہے کہ وہ وہاں کی ہندو اقلیت کو مناسب تحفظ دینے میں ناکام ہے، تاہم بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ ان الزامات کی تردید کرتی رہے۔ پیر 17 مارچ کو بھارت کے این ڈی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران جب تلسی گیبرڈ سے بنگلہ دیش میں تشدد کے حوالے...
    سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...
    امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لئے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لئے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ءسے 2026ءکے تعلیمی سال...
    ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی غور نہ کیا ہو مگر بیشتر افراد ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو زیادہ آرام دہ سمجھتے ہیں۔یقیناً زیادہ دیر تک اس پوزیشن سے پاؤں سن ہو سکتے ہیں مگر یہ آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیٹھنے کا یہ انداز جسم اور صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟تو اس حوالے سے سائنسی شواہد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کولہوں پر اثرات تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ بیٹھنے سے کولہوں کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں اور وہ اوپر نیچے ہو سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے سے خون کا بہاؤ بھی...
    متاثرین اسلام آباد کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا کیس،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متاثرین اسلام آباد کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کیس،سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو دوبارہ نوٹس ،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے مقامی افراد سے زبردستی زمینیں لینے اورایوارڈز کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے 3فروری کو حکم جاری کیا، سپریم کورٹ سی ڈی اے کو متاثرین کے ساتھ معاہدوں کا ریکارڈ پیش کرنے پر دو نوٹسز جاری کرچکی ،سی ڈی...
    میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پنجاب میں بھی پانی کی قلت ہے، جو پانی انہیں چاہیئے وہ میسر نہیں ہے، یہ کون سے پنجاب کا پانی نکالیں گے اور کہاں لے جائیں گے، گورنر سندھ کی پارٹی وفاق میں ہے وہ مہربانی کریں کہ وفاق کو کہیں کہ کراچی پر پیسہ لگائیں، وفاق کو کراچی بہت حصہ دیتا ہے اور مطالبہ سندھ حکومت سے ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے۔ سعید غنی نے شاہراہِ بھٹو کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر  قائد آباد انٹرسیکشن اپریل تک مکمل ہو...
    کمیٹی کی جانب سے کپاس کی 3 اور چاول کی 4 نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کیلئے جُزوی طور پر ایک سال کیلئے منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 نئی زرعی اجناس تیار کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کے زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کاؤنسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن، مکئی، سرسوں، چاول، دال اور آم سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کیلئے متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی جانب سے کپاس کی 3 اور چاول کی 4 نئی متعارف کردہ...
    کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے لیے حماس کے بغیر غزہ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنا اب ممکن نہیں، طوفان الاقصیٰ کے بعد اب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی ڈکٹیشن کا وقت ختم ہوگیا۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں نئی قیادت کے حوالے سے دنیا کو جلد سرپرائز دیں گے۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی انتظامی عہدہ خالی نہیں ہے، پورا نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے اور نئی قیادت کے لیے انتخابات ہو چکے ہیں، جلد دنیا کو اس حوالے سے سرپرائز دیں گے۔ اُنہوں نے...
    ہائی بلڈ پریشر کا ایک جان لیوا عنصر یہ ہوتا ہے کہ اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔ درحقیقت ہائی بلڈ پریشر کے شکار لگ بھگ ایک تہائی افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے۔ بلڈ پریشر کے جانچنے کے 2 پیمانے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباؤ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباؤ کے نمبر کا...
    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000...
    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے تعاون سے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس کا آغاز کیا تھا۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس...
    شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج رات درجہ حرارت  20.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں اس وقت 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے.شہر کا مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا. تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی چو میں میاؤ قومیت اور ڈونگ قومیت کے خود اختیار پریفیکچر اور صدر مقام گوئی یانگ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔منگل کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ گوئی چو کو مغربی علاقوں کی عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی، اصلاحات اور مزید کھلے پن کو آگے بڑھانا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں گوئی چو کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے لی پھینگ گاؤنٹی کے چاؤشنگ ڈونگ گاؤں...
    شرجیل میمن---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔ پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمنسینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام...
    بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
    ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ٹوکوچیرو اتسونومیا سمیت چین اور جاپان کے سیاسی، کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل...
    سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین کو امید ہے کہ تمام فریق جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو اور بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی تباہی کو رو کیں گے۔ Post Views: 1
    افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ،اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے. جس میں تین خوارج مارے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران تین خوارج کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا، بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثاء کو رقم ادا کی جائے گی، کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیجٹیل پرائز بانڈز کے...
     سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔خیبر پختونخوا پولیس کادہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے مزید 3دہشت گرد کو  ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔آئی جی کےپی ذولفقار حمیدکا کہناہے کہ دونوں ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والوں  میں ابراہیم ضرار گروپ کا نائب امیر حکیم اللہ عرف شعیب بھی شامل تھا، سی ٹی ڈی بنوں پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کو جہنم واصل کیا۔آئی جی کے پی کا کہناہے...
     جیمز ویب خلائی دوربین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں میں اہم گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس پر مبنی بڑے سیارے زندگی کی میزبانی کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اس تحقیق سے یہ اشارہ ضرور مل جاتا ہے کہ دور دراز سیارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔زمین سے 130 نوری سال دور HR 8799 نظام کی عمر صرف تین کروڑ سال ہے، جو ہمارے نظام شمسی کے 4.6 ارب سال کے مقابلے میں تقریباً نومولود بچہ ہے۔تحقیق کے مطابق امریکا کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اس نظام...
    — فائل فوٹو پاکستان کے طویل القامت شخص کا اعزاز رکھنے والے نصیر سومرو کو ان کے آبائی قبرستان کڑی عطاء محمد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیرسومرو پھیپھڑوں اور جوڑوں میں درد کے عارضے میں مبتلا تھے۔ دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئےدنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکار پور میں انتقال کرگئے ہیں۔ دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔انہیں دراز قد کی وجہ سے حکومت نے قومی ایئر لائن میں ملازمت بھی دے رکھی تھی۔نصیر سومرو گزشتہ روز شکارپور میں انتقال کر گئے تھے۔
    چین نے غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد اب تک کے سب سے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جو حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ بیان میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام فریقین کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ غزہ میں اسرائیلی...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئیے، سب کو متحد ہونا چاہئیے، سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئیے، یہ پاکستان اور قوم کا کاز ہے، پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کل آپ نے کہا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، آج آپ کہہ رہے ہیں، نہیں جائیں گے کیا وجہ ہوئی ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ  بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔ صحافی نے...
    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہوگا۔صحافی کے سوال پر کہ آپ نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، لیکن اب نہیں جا رہے، بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ بطور چئیرمین بھی وہ اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، بلکہ یہ پارٹی کا اجتماعی فیصلہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قومی سلامتی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیفس شرکت کریں گے، تقریب کے دوران صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔اس موقع پر پاک آرمی کے دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا، تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا...
    پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے، بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
     بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے   کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹے (قاتل کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے ۔  اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے  ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے...
    اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی ایک...
     بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے رواں برس مئی میں پاکستان آئے گی پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں دو طرفہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، بنگلا دیشی ٹیم 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ میچز کے لیے لاہور اور ملتان کے ساتھ فیصل آباد کا وینیو زیر غور ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ سال بھی بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو...
    سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 نئی زرعی اجناس تیار کرلی ہیں۔ وزیر زراعت سندھ  سردار محمد بخش خان مہرکے زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کاؤنسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن, مکئی، سرسوں، چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لئے متفقہ طورپر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو، کاشتکار رہنما ندیم شاہ، سندھ/پنجاب کے زرعی ماہرین، سائنسدان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں ڈی جی زراعت ایکسٹینشن منیر احمد جمانی، اور ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو بھی شریک ہوئے۔ وزرت...
    میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں...
    گجرات: بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے  کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔ سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ وہ لاہور کی قدیم عمارتوں کی بحالی کی نئی اتھارٹی کے سرپرست  اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔ اتوار کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول یعنی لہر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے پیٹرن ان چیف یعنی سرپرست اعلیٰ نواز شریف کو بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوازشریف تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے ’لہر‘ کے پیٹرن انچیف مقرر نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچھایا اور اپنے ہی ادوار میں انہیں مکمل کروانے کی...
     رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 )ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوربلوچستان ‘ خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے بلایا گیاپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ڈیڑھ بجے شروع ہوگا .(جاری ہے) قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کے راہنما رﺅف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے...
    کرپشن کیس میں عدالتی ریلیف کیلئے نیتن یاہو کے غزہ پر وحشیانہ حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیس میں گواہی ملتوی کروانے کے لیے غزہ پر وحشیانہ حملے کو جواز بنا لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے سکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے استغاثہ کی درخواست پر نیتن یاہو کی گواہی منسوخ کر دی۔ الجزیرہ اور اسرائیلی اخبار ماریو کے مطابق، نیتن یاہو نے منگل کے روز غزہ پر بڑے حملے کی نگرانی کے چند گھنٹے بعد ہی اپنی گواہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جسے منظور کر لیا گیا۔ نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے تین بڑے...
    ڈی آئی خان: لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس  نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔   پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور  27  لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں مہمان آبی پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات جھنگ ، چنیوٹ ،قصور ، تونسہ بیراج اور مظفر گڑھ سے مرغابی کے غیرقانونی شکارمیں مشغول 8شکاری رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے5شکاریوںکو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیساتھ مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے) تر جمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف مقامات سے مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ...
    ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پُرامن کشمیری خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ احتجاج ضلع دیوسر کلگام میں پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پُرامن کشمیری خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ احتجاج ضلع دیوسر کلگام میں پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا، جس میں مقامی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ سے لاپتہ تین افراد میں سے ایک نوجوان کی لاش قریبی ندی سے برآمد...
    ویب ڈیسک:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔  قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں  وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی  ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
    کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس  سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون  جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔ مزید پڑھیں: آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے...
    ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ’’قومی سلامتی کونسل‘‘ نے1991 کے دوران عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کے حوالہ سے ایک منصوبہ طے کیا تھا جوجولائی میں1992 میں میڈیا میں آیا ۔ یہ منصوبہ اس سے پہلے بھی چند سال قبل قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا چکا ہے مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلانات کا پس منظر سمجھنے کے لیے اس پر دوبارہ نظر ڈال لینا بلکہ بار بار اسے دیکھتے رہنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ اسے ارباب فکر و دانش کی خدمت میں اس گزارش کے ساتھ ایک بار پھر پیش کیا جا رہا ہے کہ اس امر کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی اب تک کی...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نازیوں کے جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور غیر قانونی تسلط ایک ساتھ نہیں جاری رہ سکتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لئے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (MEFP) کا مسودہ شیئر کردیا ہے جو کہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت عملے کی سطح پر معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے کچھ ریلیف فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مراعات/ ریلیف فوری طور پر دی جائیں گی یا مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے جمعہ...
    پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول و آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ان کا نصب العین ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت...
    ---فائل فوٹو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے، جس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی فواد اسد اجلاس میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، وزیراعظم آزاد کشمیر  اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور  آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت...
    پی ٹی آئی نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، گنڈا پور شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی...
    دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پُرامن کشمیری خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ احتجاج ضلع دیوسر کلگام میں پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا، جس میں مقامی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ماہ سے لاپتہ تین افراد میں سے ایک نوجوان کی لاش قریبی ندی سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے بھائی کی لاش بھی تین دن قبل اسی مقام سے ملی۔ تاہم، تیسرا شخص تاحال لاپتہ ہے۔ ان واقعات پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فورسز نے دھاوا بول دیا اور پولیس افسر نے ایک خاتون...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) امریکی کافی کمپنی سٹار بکس کو گرم کافی گرنے سے متاثرہ گاہک کو پانچ کروڑ ڈالر ( تقریباً 14 ارب روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سٹاربکس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گاہک مائیکل گارسیا کو 50 ملین ڈالر ادا کرے جو کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو میں گرم کافی گود میں گرنے سے جھلس گیا تھا۔ مائیکل گارسیا کے وکلا نے کہا کہ کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو فروری 2020 میں پر کمپنی کے ایک ملازم نے مائیکل گارسیا کو تین بڑے سائز کے کافی کے کپ دیئے ، ملازم نے ان میں سے ایک گپ جس میں گرم کافی تھی، کو گتے کے...
    دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے...