اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا، بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثاء کو رقم ادا کی جائے گی، کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈیجٹیل پرائز بانڈز کے اجراء کا فیصلہ معیشت کو دستاویزی بنانے، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں اہم قدم ہے، اس کے ساتھ خرید و فروخت کے عمل کو آسان اور مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملے گی، وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جو کاغذی بانڈز کے برعکس مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے، ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا، جس سے چوری، نقصان یا خراب ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا، ابتدائی طور پر 500، 1000، 5000 اور 10000 روپے مالیت کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کیے جائیں گے جن کی تفصیلات وزارت خزانہ جلد جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذاکر بات یہ ہے کہ مینوئل پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے، ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈیجیٹل پرائز

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے وضاحت دیدی

میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں صرف یہ کہا تھا کہ حکومت نے ابھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کررہی بلکہ صرف یہ کہ حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی فیصلے پر غور نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Budget public sector salary تنخواہ وزیرخزانہ

متعلقہ مضامین

  • لامحدود سرمایہ کاری کی اجازت‘ ڈیجیٹل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • ٹیرف میں کمی سے متعلق پیشرفت، 7 آئی پی پیز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے وضاحت دیدی
  • وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے بیان پر وضاحت
  • وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت
  • وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، وزارت خزانہ کی وضاحت
  • وزیر خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن سے متعلق بیان پر وضاحت
  • "محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا