اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی ایک صحت مند بچہ دے، آمین‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.

nafees)

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔

مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت پائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امان احمد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس مریم نفیس نے

پڑھیں:

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی

NEW DELHI:

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے  اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی  ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر  مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام  پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔

 اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان  بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں بھی انٹری ہوگئی ہے۔

اپنی دوسری پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم نے حال ہی میں معروف پوڈ کاسٹر اور کمپیوٹر سائنس داں لیکس فریڈمین کے ساتھ تین گھنٹے طویل پوڈ کاسٹ کا لنک شیئر کیا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں قیادت سے لے کر عالمی معاملات تک کے موضوعات پر بات کی گئی۔ خود  ٹرمپ نے بھی اس پوڈ کاسٹ کو نمایاں کیا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ مودی نے اپنے پیغام میں اپنا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "شکریہ، میرے دوست، صدر ٹرمپ۔ میں نے اپنی زندگی کے سفر، ہندوستان کے تہذیبی نقطہ نظر، عالمی مسائل اور دیگر موضوعات پر بات کی۔"

اتوار کو نشر ہونے والے پوڈ کاسٹ کے دوران، مودی نے انکشاف کیا کہ وہ اور ٹرمپ ممالک کو ترجیح دینے کے مشترکہ نقطہ نظر کی وجہ سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے باہمی اعتماد پر بھی روشنی ڈالی، جو صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے بھی مضبوط رہا۔

مودی نے ٹرمپ کے پہلے دور میں ہونے والے ایک واقعہ کا تذکرہ کیا جب ہوسٹن میں 'ہاؤڈی موڈی' تقریب کے دوران امریکی صدر نے سیکیورٹی پروٹوکول کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا ایک چکر لگانے کی درخواست کو قبول کیا تھا۔

یہ پیش رفت مودی کی ڈیجیٹل  میڈیا پر موجودگی کے لحاظ سے ایک اہم لمحہ ہے، خاص طور پر جب وہ ٹرمپ کے حامیوں میں مقبول پلیٹ فارم کے ساتھ خود کو منسلک کر رہے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • اب پردہ کرتی ہوں،پرانی تصاویر شیئر نہ کریں،معروف اداکارہ کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل
  • مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
  • اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
  • مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • مریم نفیس کے یہاں بیٹے کی پیدائش؛ تصویر بھی وائرل کردی
  • ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
  • فیک اکاونٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے: وقاص اکرم
  • اداکارہ نیلم منیر خوش کیوں؟ مداحوں کیساتھ خوشی شیئر کردی
  • ’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، بھارتی اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا