قومی سلامتی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہونا ہوگا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہوگا۔صحافی کے سوال پر کہ آپ نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، لیکن اب نہیں جا رہے، بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ بطور چئیرمین بھی وہ اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، بلکہ یہ پارٹی کا اجتماعی فیصلہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کے لیے کچھ شرائط رکھی تھیں، جن میں سب سے اہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تھی۔ اس حوالے سے پارٹی نے خط بھی لکھا تھا اور اب بھی ملاقات کی کوشش جاری ہے۔جب صحافی نے پوچھا کہ آیا پارٹی کا فیصلہ بروقت اور درست ہے، تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر فیصلہ نہیں کر سکتے اور پارٹی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سب سے مقدم ہے اور ملک رہے گا تو سب لوگ اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے حوالے سے متحدہ بیانیہ اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی سلامتی بیرسٹر گوہر نہیں ہونی انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا دعویٰ ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، ملک میں 2024ء کے بعد دہشت گردی بڑھی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، حالات جیسے بھی ہوں ملک سب سے پہلے ہوتا ہے، 2024ء کے بعد ملک میں دہشت گردی بڑھی ہے۔