پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کے طویل القامت شخص کا اعزاز رکھنے والے نصیر سومرو کو ان کے آبائی قبرستان کڑی عطاء محمد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیرسومرو پھیپھڑوں اور جوڑوں میں درد کے عارضے میں مبتلا تھے۔
دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکار پور میں انتقال کرگئے ہیں۔
دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔
انہیں دراز قد کی وجہ سے حکومت نے قومی ایئر لائن میں ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
نصیر سومرو گزشتہ روز شکارپور میں انتقال کر گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے طویل القامت
پڑھیں:
دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55 سال کی عمر میں چل بسے
7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد اندرون سندھ کے شہر شکارپور میں انتقال کرگئے۔ 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں منگل کی صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، جس کیلئے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انہیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔ گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔