2025-04-07@04:45:39 GMT
تلاش کی گنتی: 25767
«رہنے کے»:
(نئی خبر)
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مزید دو گولز، انٹرنیشنل کیریئر کے 931 گول ہوگئے۔ سعودی پرو لیگ میں النصر نے الہلال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے (Augsburg) آسبرگ کو تین ایک سے ہرادیا، جمال موسیالا اور ہیری کین نے گول کیے۔ Post Views: 1
پاکستان4 سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔ پاکستان کو 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان یو این مشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ Post Views: 1
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ انہوں...
سوات، مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 64 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے...
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7...
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا معاملہ؛ اہم کیس سماعت کے لیے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں...
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 8 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، جس کی روشنی میں بندش کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ درخواست گزاروں میں حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد گیلی آوٹ فیلڈ کے سبب ٹاس میں تاخیر ہے ۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جبکہ حکام اب سے کچھ دیر بعد وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد امپائرز ٹاس کا فیصلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز واہگہ اٹاری پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے ذریعے بھارت جانے کے چند منٹ بعد ایک پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔پاکستان سے سفر کرنے والے ایک گروپ میں شامل مایا نامی یہ خاتون بھارت پہنچنے کے فوراً بعد امیگریشن کروانے سے قبل ہی زچگی میں مبتلا ہوگئی۔ اسے ایک نجی نرسنگ ہوم لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کا نام ’بھارتی‘ رکھا گیایہ مایا کی آٹھویں بیٹی ہے۔ اس کے بچوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ Post Views: 1
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے پہلے ڈھائی ماہ میں معاشی پالیسیوں کے حوالے سے کئی بڑے فیصلے کیے، جن میں سخت ٹیرف، ٹیکس کٹوتیوں کی تجدید، اور ضابطوں میں نرمی شامل ہیں۔ اگرچہ ان اقدامات پر تنقید بھی ہوئی، لیکن ماہرین اور کچھ معتبر ذرائع کے مطابق، ان پالیسیوں کے کئی مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی وہی ہے جس کے لیے امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا، انہوں نے دنیا بھر کےممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سلوک ہم کرتے ہیں ویسے ہی کریں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوئی تو نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ امریکہ...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
لاہور: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 7 اپریل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس خالد اسحاق، ایڈووکیٹ منیر احمد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، حالانکہ سپریم کورٹ ان نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل...
اسلام آباد: رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد عدالتوں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ پیر سے معمول کے مطابق کام کا آغاز کرے گی۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں مختلف سنگل اور ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 11 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز دستیاب ہوں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا، جب کہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) دنیا بھر میں یہود مخالفت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے اس لعنت پر قابو پانے کے لیے ایک بڑا لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے پورے نظام میں اس مسئلے کی نگرانی اور اسے روکنے کے اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے 'تہذیبوں کے اتحاد' (یو این اے او سی) اور نسل کشی کی روک تھام پر خصوصی مشیر کے دفتر کی جانب سے یہ لائحہ عمل رواں سال جنوری میں سامنے لایا گیا تھا۔ یہ اقدام یہود مخالفت اور شناخت کی بنیاد پر نفرت سے نمٹنے کے سابقہ اقدامات کا تسلسل ہے جو مساوات، انصاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غیرقانونی موجودگی ختم ہونی چاہیے جہاں فلسطینیوں کو تشدد اور کڑی پابندیوں کا سامنا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر ناجائز رکاوٹوں سے ان کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے اور ایسے اقدامات شہریوں کے خلاف طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے مترادف ہیں۔'او ایچ سی ایچ آر' میں تنازعات کی روک تھام اور قیام امن کے شعبے کے سربراہ جیمز ٹرپن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں سے فلسطینی لوگوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بارودی سرنگوں، جنگوں میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی باقیات اور دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے خطرہ لاحق ہے۔بارودی سرنگوں کے خطرے سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی ان کی باقیات موجودہ رہتی ہیں جو کھیت کھلیانوں، راستوں اور سڑکوں پر معصوم لوگوں کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔ Tweet URL افغانستان سے میانمار، سوڈان سے یوکرین، شام، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور دیگر جگہوں تک یہ مہلک اسلحہ...
ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
کولاج بشکریہ فیس بُک صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے بونیر میں نوجوان کو اس کی منگیتر نے قتل کیا ہے جبکہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابراراللّٰہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی، 27 مارچ کو علاقہ حیات آباد سے ابرار کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
اویس کیانی: پرائیویٹ حج سکیم کے 70 ہزار عازمین کے کوٹہ کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نےعازمین کیلئے بروقت انتظامات میں غفلت برتنے اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کا نوٹس لےلیا،وزیراعظم نے 3 رکنی اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی. تفصیلات کےمطابق نجی سکیم کے 70 ہزار حاجیوں کے کوٹہ کے معاملہ پر وزیراعظم نے لاپرواہی اور غفلت کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے معاملے کے حل اور ذمہ داران کے تعین کے احکامات بھی جاری کر دیئے، 3 رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کمیٹی 3 اہم ترین نکات کا جائزہ لے لے گی۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی، وزارت مذہبی امور کو مکمل معاونت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔” وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت...
مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی مسلمان مخالف وقف ترمیمی بل منظور کرلیا۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل اب بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل منظوری کے بعد اپوزیشن اور مسلم تنظیموں کا شدید احتجاج بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع بل کے خلاف بڑی تعداد میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے...
حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو حکومتی فریم ورک کا تحفظ حاصل ہے، لیکن ان کے قرضوں کی ری...
پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو...
ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں...
ویب ڈیسک: سوات، مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 64 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو...
ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ دو طرفہ بیان بازی کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیرِاعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران اوپنر امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟ بال لگنے کے بعد اوپنر...
ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور انکے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے...
— فائل فوٹو بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔ نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا...
بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔ مزید پڑھیں؟: کراچی سے کتنے افغان واپس بھیجے جا رہے ہیں، حراست میں کتنے لیے گئے؟ نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن...
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماونگنوی کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2، جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اوول بابراعظم پاکستان نیوزی لینڈ
علی ساہی: غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا بارے اہم اجلاس،آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی حکومتی مہم کے دوران 01 ہزار سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 2353 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، 203 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،اداروں سے کوآرڈینیشن جاری، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے...
4 اپریل 2025 کو، یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ رہائشی علاقوں پر ہوا جس سے آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں، ڈرون حملے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس کی جارحیت کا تسلسل قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران میں یوکرینی کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا...
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
گجرات (نامہ نگار) صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات ڈویژن کے دفاتر اسی سال شروع ہو جائیں گے۔ 300 ایکڑ پر مشتمل گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ بنا نے جارہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ضلع گجرات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 300کیمرے نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا۔ ان کیمروں کی تنصیب سے سکیورٹی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروس موڑ جی ٹی روڈ منصوبے پر کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہتر فراہمی کیلئے200بیڈز پر مشتمل چوہدری شجاعت حسین کے نام سے منسوب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ اس سال بجٹ میں عزیز...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سیریس صورتحال ہے ، ابھی جو 3ماہ پورے ہوئے ہیں اس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً دہشتگردی کے 2حملے ہو رہے ہیں۔ اور اوسطاً 5افراد روزانہ شہید ہو رہے اور پانچ ہی زخمی ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہی ہائی نمبر ہے ۔ جو وار آن ٹیرر تھی اس وقت جب پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا ، وہ پاکستان کی جنگ نہیں تھی، وہ امریکا کی جنگ تھی۔ ہم اس میں پارٹنر بنے اور اس وقت جو نقصانات ہوتے تھے اس کا کوئی نہ کوئی تخمینہ...
پشاور: پشاور کے علاقے میں واقع تھانہ انقلاب پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کی...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ موسم کی مداخلت کا شکار ہو گیا۔ میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ امپائرز ایک بار پھر فیلڈ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو میچ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ...
سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے طلبہ کے ساتھ امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال میں ہونے والی زیادتی کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات منظورکر لیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش کے تحت ہر امیدوارکو 20 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے امیدواروں اور ان کے والدین اور کراچی کے طلبہ سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والے عناصرکو تشفی ہوگئی مگر تعلیمی معیارکا معاملہ کہیں فضاؤں میں کھوگیا۔ جب گزشتہ سال فرسٹ ایئرکے امتحانی نتائج کا اجراء ہوا تھا تو ذرایع ابلاغ پر ایک شور اٹھا تھا۔کراچی کے ذہین طلبہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کلاس اول سے میٹرک تک کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفاعت علی نے کہا کہ یہ مشن سی ایس ایس میں حیاتیاتی اور طبی سائنس، ایرو اسپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئڈ میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، مادی سائنسز، مائیکرو گریوٹی اسٹڈیز، اور فلکیات سمیت مختلف شعبوں میں جدید سائنسی تجربات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لیے بھیجے گا۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت...
پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی، گڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا، جس سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں نے 30 ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔خواتین ، ٹریفک اور سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، 100 واک تھرو گیٹ اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلانپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے...
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر محنت کو پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر...
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ...
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے ترجمان مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ مزید پڑھیے: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر ترجمان نے بتایا کہ ہلاک...
کاہنہ پولیس نے سگی بہن کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ملزم ڈسمس شدہ پولیس کانسٹیبل بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قتل کی واردات پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید بتایا کہ سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران بہن مقدس کو گولی ماری۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرضلع کیچ کے علاقے...
سندھ ہائیکورٹ سے نلکے چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم نے چوری شدہ نلکے اپنے کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کی عمارت سے نلکے چوری کرنے والا ملزم کاشف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہائیکورٹ کے عملے نے ملزم کو اس وقت دھرلیا جب وہ نلکے چوری کرکے عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم نے نلکے جسم کے مختلف حصوں میں کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 95 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، پریڈی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اسلام ائمز۔ بر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن...
سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ امریکا کےساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے جائیں، پاکستان امریکی مصنوعات کو ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دے سکتا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستانی برآمدات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جائیں، امریکا کا بڑا اعتراض ہے کہ پاکستان نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو شکایت ہے کہ پاکستان امریکی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں اجازت نہیں دے رہا، امریکی مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹ تک کھلی اجازت دینا فائدہ مند ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کھول کر امریکا کا...

سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے عام علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے سیکیورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ نہم امتحانات : جو امیدوار نقل کرتا پکڑا گیا کتنے سال تک امتحان کیلئے نا اہل قرار پائے گا ۔۔؟ وزیر تعلیم نے...
سٹی 42: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ اور تحریک انصاف سے موازنہ کیا اور کہا کہ یاد ہے کوئی کہتا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دے گا، اس نے تو نہیں بنائے، ہم 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھٹو نے بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنایا آج ميں بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنارہا ہو ں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ...
راولپنڈی (ملک عمران سے) راولپنڈی کی مشہور بیکری “تہذیب” کا کیک بچوں سمیت چھ افراد کے لیے شدید خطرے کا باعث بن گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی حالت بگڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے بیکری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوڈ اتھارٹی و دیگر حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گارڈن ایونیو کے رہائشی احمد شیر اعوان نے بتایا کہ انہوں نے عید کے روز بحریہ ٹاؤن فیز 07 جی ٹی روڈ پر واقع تہذیب بیکری سے 2150 روپے کا کیک خریدا۔ احمد شیر کے مطابق، اس کیک کو گھر لایا گیا، جہاں بچوں نے کھایا۔ کھانے کے بعد 16 سالہ عمار، 23...

سانحہ چلاس کے متاثرین کو 13 سال بعد بھی انصاف نہ ملنا ریاست کے اوپر سوالیہ نشان ہے، انجمن امامیہ گلگت
مرکزی انجمن امامیہ نے پریس ریلیز میں مزید کہا ہے کہ سانحے میں قتل کیے گئے مسافروں کی شناخت ریاستی اداروں کے جاری کردہ شناختی کارڈز سے کی گئی تھی، جس کے بعد ان کا قتل ایک سنگین ریاستی چیلنج بن کر ابھرا۔ مٹھی بھر شرپسند عناصر نے ملکی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ملت جعفریہ کے شہداء نے اپنے خون سے اس سازش کو ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 اپریل 2012ء کو چلاس میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے کو 13 سال گزر چکے ہیں، مگر آج تک اس کے متاثرین کو انصاف نہ مل سکا۔ ریاستی اداروں کی ناک کے نیچے درجنوں...
نوٹیفکیشن کے مطابق کان کنی کے عمل کو آسان بنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک اور موقع فراہم کرنے کے لیے سیکریٹری معدنیات، صنعت، تجارت و محنت گلگت بلتستان نے رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے، جو 4 اپریل 2025ء سے 3 مئی 2025ء تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ معدنیات و کان کنی گلگت بلتستان نے قیمتی پتھروں کی کان کنی کے اجازت ناموں (GMP) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے تا کہ متعلقہ افراد اور گروپس کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔ نئی آخری تاریخ 3 مئی 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر SO-Dev-1(9) 2021 میں کہا گیا ہے کہ 24...
رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ جو انجینیئر رشید کے نام سے مشہور ہیں نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے جھگڑے میں نہ پڑیں۔ انجینیئر رشید نے کہا "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کھلے عام مسلمانوں کو ان کی حثیت دکھاتی ہے اور کانگریس سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں پر بالواسطہ میٹھی چھری سے...
بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد...
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق دورۂ لندن کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضیف ائز عیسیٰ کی کار پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے دورۂ لندن کے دوران ان کی کار پر حملہ آور ہونے کے جرم میں حکومت پاکستان نے 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔ اس سے قبل برطانوی عدالت بھی ملزمان کو قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھی وقف بل پیش کرنے کیلئے بی جے پی کی تنقید کی ہے اور بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ سے وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کولکاتا، حیدرآباد، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر وقف بل کے خلاف مسلم تنظیمیوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس درمیان وقف ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی جانب سے عرضی داخل کی...
شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے ملاقات ہوئی، شوکت یوسفزئی نے جنید اکبر کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی۔ جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے بھی آگاہ کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات پر دوسری نشست وزیراعلی علی امین گنڈاپور...

جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے کی تھی تب پی ڈی ایم ٹولہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر اسلام آباد آ دھمکا تھا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
پشاور: بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود ملکی فوج کی جانب سے اپنے مخالف گروہوں پر بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔ہائی کمشنر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایسے بعض حملے گزشتہ جمعے کو زلزلہ آنے سے فوری بعد کیے گئے جبکہ لوگوں کو تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق زلزلہ آنے کے بعد ملک بھر میں فوج کی جانب...
وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔چین نے آج امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات...
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران...
سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، شرکاء کا مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی،کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا،فورم نے ہرقیمت پر بلاتفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہو اس کو بلاتفریق ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں طے کیا گیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں ار حامیوں کے خلاف بھی بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران کور کمانڈرز نے ملکی امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج...
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں، صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، صدر مملکت نے اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پر تو پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس...
متحدہ مجلسِ علماء نے اسے مسلم مذہبی امور میں حکومتی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقف اداروں کی خودمختاری کو محدود کرنے اور انہیں سخت حکومتی کنٹرول میں لانے کی سازش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے مذہبی رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو جمعہ کے موقع پر ایک بار پھر نظربند کر دیا گیا، جس کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کی ادائیگی کے اپنے منصبی فرائض کو انجام نہیں دے سکے۔ میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا "ایک اور جمعہ، ایک اور نظربندی, اور جامع مسجد فوبیا جاری ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے حالات تیزی...
اسلام ٹائمز: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات پر امریکی ٹیرف کے منفی اثرات ناگزیر ہیں لیکن زیادہ وسیع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کا بہت کم منفی اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ تر حریفوں کو برآمدات پر مساوی، زیادہ یا کم محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں یقین تھا کہ برآمد کنندگان کو امریکی منڈیوں میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خصوصی رپورٹ پاکستانی برآمد کنندگان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں کہا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعے کے روز بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات کی، جو اگست 2024 میں ڈھاکہ میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے انقلاب کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ بات چیت تھی۔ اس انقلاب نے بھارت کی دیرینہ اتحادی شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئیں۔ اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی عوام میں بھارت مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تناؤ کا پس منظر 84 سالہ نوبل...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے آئین میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کا کہناتھا کہ قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو سراہا اور بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ۔...
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک اور آئین کی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ہم ایک ایسے شخص کو کیسے یاد کریں، کیسے خراج عقیدت پیش کریں جس نے پاکستان میں غریب کو جینا سکھایا، مزدور کے حقوق کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اپنا حق لینے کا احساس دلایا۔ میرے الفاظ حق...
میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے امیدواروں کو ایڈمٹ اور انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آٹھ اپریل سے ہوگا، پہلی مرتبہ انرولمنٹ اور ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔امتحانات میں 3 لاکھ 63 ہزار 750 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے جبکہ 3 ہزار 424 پرائیوٹ امیدوار بھی امتحانات میں شریک ہوں گے۔ رواں سال میٹرک کےسالانہ امتحانات کیلئے 475 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کا کہنا ہے کہ 240 گز کے کم رقبے پر کوئی سینٹر بنا ہے تو رپورٹ کی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکول بورڈ کے آفیشل پورٹل پر اپنا اسکول کوڈ اور پاس ورڈ ڈال...
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔ یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے...
ریلیز کے آغاز سے ہی سست روی کی شکار فلم ’’سکندر‘‘ نے دنیا بھر سے 5 دنوں میں 169 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔ پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی۔ قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔ سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں...
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے جنرل ہیڈکوارٹرزمیں 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جن میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وہ شہری شامل ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔فورم کو موجودہ جغرافیائی اسٹریٹیجک ماحول، ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجز اور بدلتے ہوئے خطرات کے تناظر میں پاکستان کی اسٹرٹیجک حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔علاقائی اور داخلی سکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فورم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں اس بات پر زور...
ایک نئی سویڈش تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس کی انتہائی ضروری نیند خرچ ہو سکتی ہے اور اس کے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جو نوجوان اسکرینوں پر زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کی نیند کے معیار اور مدت دونوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر 134 دن گزارنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ گلوبل پبلک ہیلتھ کے جریدے میں ایک تحقیق شائع کی گئی ہے جس کے مطابق جو نوعمر افراد اسکرین (اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ وغیرہ) کو زیادہ وقت دیتے ہیں انہیں کئ گھنٹے تاخیر سے نیند آتی ہے جس سے ان کے سونے جاگنے کے عمل پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ تحقیق...
وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی۔حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے، اب سرکاری آئی پی پیز کی درخواست نیپرا میں آئے گی۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ مزید 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات سے 34 ارب روپے کی بچت ہوگی، ان مذاکرات کے نتیجے میں فی یونٹ 27 پیسے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں کمی آئے گی۔پاور ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ آئی پی پیز 21 ہزار میگاواٹ سے زائد کیپسٹی کے حامل ہے اور ان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس سمیت آر ایل این...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل ہمارے پاس ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنا پڑیں گے۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی ختم ہوئی اور پھر ہماری حکومت ہی ختم...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، انہوں نے 3,696 ارب روپے کی بچت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، جس میں ٹیرف میں...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ 6 سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...
دبئی : دی سٹی فاؤنڈیشن امریکہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اسے اس کام میں لکشمی فوڈز کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ دونوں اداروں کو اس شراکت داری پر فخر ہے اور وہ اسے مستقبل میں جاری رکھنے سے متعلق بھی پرعزم ہیں۔ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دی سٹی فاؤنڈیشن نے امریکی شہر ٹریبیکا میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد صاحب ثروت افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ۔ اس عشائیہ کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی تھی۔...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سٹی42: پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی اچھی طرح ڈسکس کر کے بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے غیر قانونی افغانوں کو نکالنے کے عمل میں معاونت کرنے سے انکار کر دیا۔ خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے غیر قانونی افغانوں کو نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ اڈیالہ جیل مین کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے اپنے بانی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس...