اسلام آباد:

رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد عدالتوں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پیر سے معمول کے مطابق کام کا آغاز کرے گی۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں مختلف سنگل اور ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 11 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز دستیاب ہوں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا، جب کہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔

تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہوں گے، تاہم یہ بینچ 7 اپریل سے 11 اپریل تک دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اس دوران دستیاب نہیں ہوں گی۔

چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل ہوں گے، جب کہ پانچواں بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔

رجسٹرار آفس نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کردیا،  جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسپیشل اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیے جا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ڈویژن بینچ اور جسٹس

پڑھیں:

آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد:

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آذری صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔

معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
  • 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات مقرر
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر 
  • آذر بائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان، تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے جج جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر
  • عمران خان سے ملاقات؛ لارجر بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر