وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی۔حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے، اب سرکاری آئی پی پیز کی درخواست نیپرا میں آئے گی۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ مزید 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات سے 34 ارب روپے کی بچت ہوگی، ان مذاکرات کے نتیجے میں فی یونٹ 27 پیسے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں کمی آئے گی۔پاور ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ آئی پی پیز 21 ہزار میگاواٹ سے زائد کیپسٹی کے حامل ہے اور ان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس سمیت آر ایل این جی، گیس، ہائیڈل، کوئلے، فرنس آئل اور سولر پاور پلانٹس شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیمور جھگڑا کی موجودہ خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت سے معذرت
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے خط کے جواب میں مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر بےحد مایوسی ہوئی، میری تمام تر کوششیں بانی کی رہائی اور 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کے خلاف جاری رہے گی۔
Post Views: 1