Nawaiwaqt:
2025-04-05@17:32:59 GMT

سوات اور اس کے گردونواح میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

سوات اور اس کے گردونواح میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے

سوات، مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 64 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی میانمار کے سفارت خانے آمد، سفیر سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ ہمدردی کے لیے سفارت خانے پہنچے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانمار میں آئے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور  متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز سے بھجوا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حسبِ ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے، میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

میانمار کے سفیر نے وزیرِ اعظم کی سفارت خانے آمد اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم مشکور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے بڑھ گئی
  • میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ گئی
  • شانگلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • میانمار زلزلہ: فائربندی کے باوجود فوج کے مخالفین کو نشانہ بنانے پر تشویش
  • وزیراعظم شہباز شریف کی میانمار کے سفارت خانے آمد، سفیر سے ملاقات
  • خیبرپختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، سیاحتی مقامات پر رش بڑھ گیا
  • میانمار میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 3000 سے متجاوز
  • میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی