شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے ملاقات ہوئی، شوکت یوسفزئی نے جنید اکبر کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی۔

جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے بھی آگاہ کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات پر دوسری نشست وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے کرنے کا فیصلہ کیا، علی امین گنڈاپور کو بھی اختلافات ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئے پارٹی کے اندرونی اختلافات کا خاتمہ ناگزیر ہے، انہوں نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے جنید اکبر سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی جنید اکبر پی ٹی آئی

پڑھیں:

روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں

ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ تجاویز تنازع کے بنیادی مسائل کا حل پیش نہیں کرتیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی پیش کردہ تجاویز روس کے اہم مطالبات کو پورا نہیں کرتیں، اس لیے ان کو موجودہ شکل میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس سے بڑھتی ہوئی ناراضگی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ ٹرمپ نے ماسکو پر معاہدے میں تاخیر کا الزام لگایا اور روسی تیل خریدنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

روس کا مؤقف ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کے ارادے ترک کرنے ہوں گے، روس کو ان چار یوکرینی علاقوں پر مکمل کنٹرول ملنا چاہیے جنہیں وہ اپنا حصہ قرار دیتا ہے، اور یوکرین کی فوجی صلاحیت کو محدود کیا جانا چاہیے۔ تاہم، یوکرین ان مطالبات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ادھر، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی اس تنازع کو "بہت پیچیدہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں درکار ہیں۔

روس کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے نہ کرنے کے امریکی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق، روسی وزیر دفاع نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ہے، جو امریکی حکام نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو تک پہنچا دی گئی ہیں۔

جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ٹرمپ کا مؤقف بھی بدلا ہے۔ پہلے وہ روس کے حوالے سے نرم رویہ رکھتے تھے، لیکن یورپی اتحادیوں کے دباؤ کے بعد انہوں نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے
  • بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا
  • پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرانے کیلئے رہنما متحرک
  • عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
  • جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے
  • پی ٹی آئی میں تقسیم؛ اختلافات ختم کرانے کیلیے رہنما متحرک
  • تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا
  • روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں