نئی دہلی، شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نمائندے سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور انکے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نئی دہلی میں مقام معظم رہبری کے سابق نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کے صدر مولانا کرامت حسین جعفری، کونسل کے ترجمان اعلٰی مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری اور مرکزی جامع مسجد حضرت امام رضا (ع) جموں کے خطیب و امام مولانا سید زوار حسین جعفری، انجمن حسینی بٹھنڈی کے نائب صدر لال دین میر بھی شامل تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور ان کے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا، کیونکہ ان کی ماموریت اب ہندوستان میں ختم ہوچکی ہے۔اس موقع پر وفد نے مقام معظم رہبری کے نئے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حکیم الہی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ دفتر مقام معظم رہبری ایران سے تشریف لائے حضرت آیت اللہ محسن قمی کی آمد پر بھی بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملت کے مختلف مسائل، ہندوستان میں دینی و سماجی خدمات کی ترقی اور اہل تشیع کی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ نئے نمائندہ مقام معظم رہبری آقای حکیم الہی کی قیادت میں ملت کی ترقی اور استحکام کے لئے مزید مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس ملاقات کو ملت تشیع کے اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور دینی امور میں مزید بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستان میں
پڑھیں:
بانی سے ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، عمر ایوب
فائل فوٹوپی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے مسلسل آرہے ہیں لیکن ملاقات کرنے نہیں دی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود فہرست دیتے ہیں لیکن کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔
ادھر شبلی فراز نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ علی امین کی اگر ملاقات ہوئی ہے تو وہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے اس کی سمجھ نہیں آتی۔