سلمان خان کا جادو چل گیا؟ فلم ’سکندر‘ بزنس کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ریلیز کے آغاز سے ہی سست روی کی شکار فلم ’’سکندر‘‘ نے دنیا بھر سے 5 دنوں میں 169 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔
پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی۔
قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔
سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں برس ریلیز والی دیگر فلموں کے بزنس کے لحاط سے 5 ویں نمبر پر آگئی۔
کمائی کے اعتبار سے چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز اس وقت بھی فلم سکندر سے کہیں آگے ہیں۔
تاہم پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ فلم چوتھے نمبر پر آجائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کرپائے گی۔
اگر فلم سکندر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر بھی جائے تب بھی سلمان خان جیسے سپر اسٹار کے لیے یہ لمحہ فکر ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلم سکندر
پڑھیں:
سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارکباد
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اس سال بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکار کو بالکونی میں لگے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے اپنی بھانجی کے ہمراہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اتنی محبت دینے کا شکریہ اور آپ سب کو عید مبارک۔
سلمان خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے اور کمنٹ سیکشن میں اُنہیں بھی عید کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اداکار پر قاتلانہ حملے کیے جا چُکے ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان کے گھر کی بالکونی میں بلٹ پروف شیشے بھی لگوائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر کو بھی محدود رکھا گیا تھا۔
Post Views: 1