WE News:
2025-04-05@01:02:50 GMT

بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ترجمان مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیے: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف علاقے میں متعدد دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس: دہشتگردی کے تمام روپ ہر قیمت پر ختم کیے جانے کا عزم

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک بلیدہ میں 2 دہشتگرد ہلاک بلیدہ میں سیکیورٹی آپریشن سیکیورٹی آپریشن سیکیورٹی فورسز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا پریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک بلیدہ میں 2 دہشتگرد ہلاک بلیدہ میں سیکیورٹی ا پریشن سیکیورٹی ا پریشن سیکیورٹی فورسز میں 2 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر

پڑھیں:

لاہور: بارات والے دن 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ  لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر  موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔

ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک
  • پاک فوج کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس، آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق
  • مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز
  • مارچ 2025ء میں دہشتگرد حملوں کی تعداد 11 سال میں پہلی مرتبہ 100 سے متجاوز
  • لاہور: بارات والے دن 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا