2025-03-25@10:00:33 GMT
تلاش کی گنتی: 29115

«بینچ کی»:

(نئی خبر)
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل کرتا...
    پاکستان شوبز کے اداکار اسود ہارون نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہیں۔ نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ان دنوں سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی سرخیوں میں ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب نازش جہانگیر نے بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور الزامات کی تردید بھی کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، وہ...
    پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین پر ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت دے دی تاہم عدالت نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے، صرف وہی افراد ملاقات کے اہل ہوں گےہائی کورٹ میں جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی جس میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم شامل تھے دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جو بھی بانی پی ٹی...
    دنیا کے معروف مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اس سال جنوری میں بھارت میں ایک کروڑ کے قریب اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق ان اکاؤنٹس کو فراڈ، اسپیم، ہراسانی اور غلط معلومات پھیلانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انڈیا کے ’انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021‘ کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ یہ بھی پرھیے: واٹس ایپ نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم پکڑ لی، قانونی کارروائی کااعلان واٹس ایپ نے ان اکاؤنٹس میں سے کچھ کو دیگر صارفین کی طرف سے شکایات درج ہونے پر بند کیا جبکہ اکثر اکاؤنٹس کو خودکار نظام نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پاکر خود سے بند...
    بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر سے متعلق 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اورکیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بھی درخواست دائرکی گئی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی ایڈوکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ آبپارہ ،سیکرٹریٹ ،ترنول، رمنا...
    کورین کار مینوفیکچررکمپنی کیا نے اپنی 2 گاڑیوں اسٹونک اور پیکینٹو کے لیے بینک اسلامی کی جانب سے شریعت کے مطابق فائنانسنگ کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ کار فائنانسنگ کا یہ سیٹ اپ ماہانہ ادائیگیوں کا انتظام کرنے اور اعتماد کے ساتھ گاڑی چلانا آسان بناتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟ کیا اسٹونک ایک ٹھوس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل یعنی ایس یو وی ہے، جو جدید طرز، آرام دہ گنجائش اور جدید خصوصیات کو یکجا کرتی ہے، اس کی ایکس فیکٹری قیمت 55 لاکھ روپے ہے اور سب سے کم ماہانہ قسط 80,515 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ بینک اسلامی کے ذریعے فائنانسنگ کا انتظام شریعت کے مطابق ہےجبکہ اسٹونک کی جدید...
    کراچی(نیوز ڈیسک) آج بروزپیر،24مارچ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 319,500.00 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 273,924.45 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس  سونا فی کلو گرام 24 قیرا ط 27,392.00 273,924.00 319,500.00 350,536.00 27,392,445.00 22 قیراط 25,109.00 251,093.00 292,870.00 321,320.00 25,109,333.00 21 قیراط 23,968.00 239,680.00 279,558.00 306,714.00 23,968,000.00 18 قیراط 20,544.00 205,440.00 239,621.00 262,898.00 20,544,000.00 یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) قرآنِ مجید کی اس آیتِ کریمہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سیدنا سلیمان علیہ السلام کے دربار کے ایک جن کو قاعد طئی مکانی کے تحت یہ قدرت حاصل تھی کہ وہ دربار برخاست ہونے سے پہلے 900 میل کی مسافت سے تختِ بلقیس لاکر حاضر کر دے لیکن حضرت سلیمان علیہ السلام کو اِتنی تاخیر بھی گوارا نہ ہوئی۔ اس موقع پر آپ کا ایک صحابی آصف بن برخیا جس کے پاس کتاب اللہ کا علم تھا، خود کو حضرت سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرتا ہے۔ اِس انداز کو قرآنِ کریم نے اِس طرح بیان فرمایا : (پھر)ایک ایسے شخص نے عرض کیا جس کے پاس (آسمانی)کتاب کا کچھ علم تھا...
    ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن امِ عبد اللہ کہلاتی تھیں۔ ان کے بھانجے عبد اللہ بن زبیرؓ اور عروہ بن زبیرؓ حضرت اسماءؓ کے بیٹے تھے لیکن حضرت عائشہؓ کی گود میں ہی پلے تھے اور پرورش پائی تھی۔ خالہ ماں ہی ہوتی ہے، تو عبد اللہ بن زبیرؓ کی نسبت سے امِ عبد اللہ کہلاتی تھیں۔ ساری زندگی ماں بیٹے کی طرح رہے لیکن ایک دفعہ ماں بیٹے میں جھگڑا ہو گیا، وہ جھگڑا بیان کرنا چاہتا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اللہ پاک بہت نوازتے تھے، بڑی دولت آتی تھی، دل بھی بہت بڑا تھا۔ عام طور پر یہ دو چیزیں اکٹھی نہیں ہوتیں، دولت...
    وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 153 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ...
    کینیا کے مشرقی علاقے گارسا کاؤنٹی میں ایک دہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے، الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں دو روز منگل اور جمعرات کی ملاقات بحال کر دی۔بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔وکیل جیل سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں، جنوری کے بعد اسٹیٹس تبدیل ہوا، سیکورٹی تھریٹس بھی تھیں۔وکیل کا کہنا تھا جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کا اسٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی سے سزا یافتہ...
    برطانیہ اور مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب زمبابوے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار لاہور میں واقع کوریئر آفس میں مشکوک پارسل سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوا جبکہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایف بی آر کی ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی۔ تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیا۔ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کروانی ہوں گی جبکہ صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی...
    کراچی: ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ارمغان 2018 سے غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہا تھا جہاں سے ماہانہ 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کی غیر قانونی آمدنی کرپٹو کرنسی میں منتقل کی جاتی رہی۔   ایف آئی اے کے مطابق ملزم کرپٹو کرنسی کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔  منی لانڈرنگ کیس میں مزید پیش رفت کے تحت کرپٹو کرنسی کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی 8 بیش قیمت گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔
    دنیا کی زندگی عارضی ہے، اور اس میں مال و دولت، شہرت، اور دنیوی آرائش کی محبت انسان کو اپنے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہے۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں بار بار اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ انسان کو دنیا کی محبت میں اندھا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی اصل حقیقی دائم زندگی کی تیاری کو بنانا چاہیے۔ اخلاقیات، انسانیت، اور روحانی پاکیزگی وہ بنیادی ستون ہیں جن پر ایک مضبوط اور کامیاب معاشرہ تعمیر ہوتا ہے۔ دنیا کی محبت کا خطرہ ‘قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ترجمہ:تمہیں مال و اولاد کی کثرت نے غفلت میں ڈال دیا ہے یہاں تک...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیعانسدادِ دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا ہے کہ...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں  بر آمد کر لیں۔ محکمۂ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمۂ وائلڈ لائف نے  دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔ محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایتمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بارکھان نے ایک کارروائی میں دو گاڑیوں سے غیرقانونی شکار کی گئی 32 کونجیں برآمدکر لی تھیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر...
    حیدرآباد (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنا کر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنایا۔ اس میچ میں راجستھان رائلز کے باؤلر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کرایا، آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیئے جوکہ آئی پی ایل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ادویہ سازی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 159.32 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 15.3 ار ب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2024 میں ادویہ سازی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.9 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران ادویہ سازی صنعت کی قومی برآمدات میں 9.4 ارب روپےیعنی 159 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 66.6 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔(جاری ہے) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.5 ارب تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2024 میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 9.9 ارب روپے رہا تھا ۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 6.6 ارب روپے یعنی 66.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں دو روز منگل اور جمعرات کی ملاقات بحال کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔ وکیل جیل سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں، جنوری کے بعد اسٹیٹس تبدیل ہوا، سیکورٹی تھریٹس بھی تھیں۔ وکیل کا کہنا...
    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
    ڈیرہ غازی خان کے علاقے تھانہ واہوا کی جھنگی پولیس چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کو پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا پولیس کی فوری کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے دلیر سپاہیوں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دہشت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی،عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے کے بعد ان کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے ۔ سزا ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے وکلاءاور فیملی کی ملاقات ہفتہ وار کروائی جا رہی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی...
    مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف قتل کیس میں مطلوب تھا بلکہ حوالہ ہنڈی اور ڈیجیٹل کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں بھی ملوث نکلا اس نئے انکشاف کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں حکومت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ارمغان ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے میں ملوث تھا تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے ہر ماہ تین سے چار لاکھ ڈالر کماتا تھا اور بعد ازاں یہ رقم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کر دیتا تھا...
    آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو میں پھر بھی لیگ کا حصہ بنوں گا۔ چنئی سپر کنگز کے ہمراہ دھونی اپنا 18 واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں وہ پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہے ہیں۔ ان کی جگہ اب رتوراج گائیکواڈ کو چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ میری فرنچائز ہے اگر میں وہیل چیئر پر بھی...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔ ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات بحال کرتے ہوئے میڈیا ٹاک نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا اور عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں...
    پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اس کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور جیسے ہی ان کی دراندازی کی کوشش کا پتا چلا فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروہ نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات بحال کرتے ہوئے میڈیا ٹاک نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا اور عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔ آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔   قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
    نیویارک: سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگر ووڈز نے بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے گزشتہ 5 ماہ سے جاری تھے، تاہم اب گولفر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں ووڈز نے ونیسا ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا، لیکن ان کی تصاویر شیئر کر کے واضح اشارہ دیا۔ انہوں نے لکھا، “زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کا منتظر ہوں، نجی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کریں”۔ واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد دوبارہ...
    ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر سینکڑوں لوگ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ میں جمع ہوئے اور تاریخی پل پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر سینکڑوں لوگ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ میں جمع ہوئے اور تاریخی پل پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ”پاک وال“ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی 12ویں انفنٹری ڈویڑن کے بریگیڈیئر وقار تھے جبکہ سردار عتیق احمد خان اور سردار حسن ابراہیم خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں...
    چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رمضان تقریباً گزرچکا، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ہے، حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔  صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر...
    سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے 167گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن بھرے کیپسول ملزمہ کے پیٹ سے برآمد ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا تھا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھا سکتے؟ ہائی کورٹ میں اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہوتا تو عدالت کچھ کر سکتی تھی۔ مناسب ہوگا اس نئے گراؤنڈ...
    کانفرنس کی صدارت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سنیٹر فرحت اللہ بابر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے ”یوم پاکستان“ کی مناسبت سے اسلام آبادمیں اپنے دفتر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سنیٹر فرحت اللہ بابر تھے۔ کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی قرارداد نے مسلمانوں کے لیے ایک نئی راہ متعین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام عظیم قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک کے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہوگا، اور...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمٰن نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ پر بات کی ہے۔ اداکار نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میزبان اداکارہ ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ شو کے دوران ندا یاسر نے اظفر رحمٰن سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب کی بیگمات دیکھ لی ہیں، آپ نے اپنی بیگم کو چھپا کر رکھا ہوا ہے، ہمیں آپ کی نجی زندگی سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔ اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جب آپ اپنی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر مجھ سے حسد کے بجائے خدمت سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سحرِ اور افطار میں خود کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے، آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائیشیا، روس، بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرایا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روز لوگوں کو پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، فون دے رہا ہوں، مہاجر ہی نہیں سندھی، پنجابی، بلوچ، پٹھان سب مجھے بھائی اور...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت کپاس کی اگیتی کاشت کے ہدف کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) چوہدری عبدالحمید نے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق پیشرفت بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ10لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی۔اس ضمن میں 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت...
    فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
    کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا، ٹرمپ پر کینیڈا کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کر سکیں۔ کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اچانک 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے انہیں عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔ کینیڈا میں عام انتخابات اصل میں 20 اکتوبر کو متوقع تھے، لیکن مارک کارنی جو صرف دو ہفتے قبل لبرل پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں، اپنی جماعت کی حالیہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عوام سے براہِ راست حمایت حاصل کرنا چاہتے...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس کی جانب رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی، پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری پولیس گاڑی، پہلی گاڑی پر جا چڑھی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری کی گاڑی بھی...
    قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان تھے۔ تقریب میں قونصل جنرل محمد طارق وزیر خان اور مصباح نورین نے خطاب کیا جبکہ صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پیش کئے گئے۔ تقریب میں کونسلر شہباز سرور، ڈاکٹر اقبال نعیم سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان اور یوم آزادی پاکستان کےقومی تہوار منانے کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت کے بارے...
    واشنگٹن: امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک کے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہوگا، اور وفاقی...
    بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تصادم کے بجائے مشترکہ ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بیان بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس میں امریکی کاروباری شخصیات اور سینیٹر اسٹیو ڈینز شریک تھے۔ ڈینز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، اور ان کے اس دورے کو چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ لی چیانگ نے کہا کہ "ہمیں تصادم کے بجائے مذاکرات، اور صفر جمع مقابلے کے بجائے مشترکہ فائدے کی راہ اختیار کرنی چاہیے"۔ اجلاس میں فیڈ ایکس، فائزر اور کوالکوم جیسی بڑی امریکی...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیںبشریٰ بی بی کےخلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں...
    فرحان ملک — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں زیرِ حراست صحافی فرحان ملک نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت عید کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی...
    پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اہلکاروں کو شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ کچھ دور جاکر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔ پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ غنودگی کا سامنا کرنیوالے مردو خواتین کو سنگین مرض ڈیمینشیا کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ...
    امریکا نے 5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے چند 24اپریل تک کا وقت دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے جمعے کو کہا کہ وہ لاطینی امریکا کے لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر رہا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کی سب بڑی ملک بدری ک مہم چلانے اور خصوصی طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک...
    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے ہی پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کیوں؟ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی، ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال...
    بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار عامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’لویاپا‘ کے فلاپ ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’لوویاپا‘ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟ اس پر دل شکستہ ہونے کے بجائے، عامر خان کا خیال ہے کہ یہ ناکامی ان کے بیٹے کے لیے سیکھنے کا موقع ہے۔ ایک انٹرویو میں، عامر خان نے فلم ’لوویاپا‘ کی ناکامی پر تبصرہ کرتے...
    کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اوراپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت کو اجاگر کیا، جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج قرارداد کی 85ویں سالگرہ ہے۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے بانی پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ملک ایک اسلامی جمہوری ریاست کے طور پر ترقی کی منازل طے...
    مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: جب آپ اپنے دل کو محبت کےلیے کھولتے ہیں، تو زندگی نرم پڑنے لگتی ہے، آسانی سے باہر نکلتی ہے اور بہت سے طریقوں سے بہتی ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے کہ آپ کائنات کی توانائیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، اپنے ذہن کے دائرے میں تخلیقی حل کو ابھرنے دیں۔ پچھلے نئے چاند اور اگلے کے درمیان، آپ محسوس کریں گے جیسے آپ نے متوازی جہانوں اور حقائق میں دخل کیا ہے، نئے راستے آپ کی زندگی میں ابھر رہے ہیں اور ہلکے دل والے، کھیلنے والے مواقع آپ کے راستے میں چل رہے ہیں۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کے ہر حصے سے پیار کریں، یا اسے بالکل...
    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
    لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پولیس کی جانب سے وکلاء پر  مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے  کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔...
    وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر...
    مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ Post Views: 1
    آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔اس سے قبل، اعلیٰ...
    حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا وعدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، جو اس وقت 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔...
    حسن علی: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو آج گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت کریں گے،اور جیالوں سے خطاب بھی کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کے رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔ مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
    پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور 150 دیگر افراد کے خلاف مردہ خانے سے لاشیں زبردستی لے جانے، تشدد پر اکسانے اور دیگر مبینہ جرائم کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق ہے، جہاں بی وائی سی کے ارکان نے مبینہ طور پر مردہ خانے پر دھاوا بول کر، اس ماہ کے اوائل میں ٹرین ہائی جیکروں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہونے والے 5 ’عسکریت پسندوں‘ کی لاشیں لے گئے تھے۔ 22 مارچ کو سریاب تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی...
    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں مہنگی ترین بجلی پاکستان کی معاشی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے لیکن حکومت اضافی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرے گی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مہنگی بجلی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے، بجلی سستی کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی کے ذریعے اضافی رقم حاصل کررہے ہیں۔ علی پرویز ملک کے مطابق معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے حکومت کہیں نہ کہیں سے وسائل اکٹھا کرے گی، اس ضمن میں قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کے...
    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے رواں ہفتے اسٹارلنک کے عارضی این او سی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹارلنک کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی اور لائسنسگ کی شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ اسٹارلنک ملک میں کنیکٹیویٹی کے مسائل کو دور کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا لیکن اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں کب تک شروع ہو جائیں گی اور اس کی فیس کیا ہوگی؟ یہ...
    عہدے سے برطرفی کے باوجود بھی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی میں ملوث ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر 2C 9/5اور2D 3/11پر بغیر نقشے کے تعمیرات ڈی جی اسحق کھوڑو سے غیر قانونی تعمیرات پر رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں بھی عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی پوزیشن مستحکم ہے ۔تبادلہ بھی قانونی دھندوں کو روک نہیں سکا۔ موصوف نے تحقیقاتی اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ناظم آباد میں تعمیرات شروع کر وا رکھی ہیں ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو ٹھیکیدار نے بتایا کہ جاری تعمیرات کی منظوری اورنگزیب علی خان سے حاصل کر...
      سندھ میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کوملک سے بے دخل کیا جائے گا غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ، سندھ بھر میں ڈویژن اور...
      اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
    اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ترقی کر رہاہے یوم پاکستان پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف اور سروس چیفس کا خودمختاری کو یقینی بنانے کا عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا...
      ریلی کے شرکاء پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے ، پولیس نے راستے بند کردیے مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا ، پیپلز چورنگی پر بھی رکاوٹیں کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے ۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، کرپٹو کرنسی کے لین دین سمیت مختلف جرائم میں ملوث نکلا، ملزم کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ارمغان جعل سازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا، ملزم ارمغان رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ارمغان نے 2ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے پاس جو گاڑیاں ہیں، وہ بھی کرپٹو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،18 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 22 اضلاع سے سیوریج کے نمونے جمع کیے گئے تھے۔ چمن، اسلام آباد، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، لاہور، ڈی جی خان، بدين، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی شرقی، وسطی، کیماڑی اور غربی، شہید بینظیر آباد، سجاول اور سکھر کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی...
    اسلام آباد: اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اس لیے پاکستان میں بھی حکومت نے معیشت کی بحالی اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف ایک مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ حکومت کے اس کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیے گئے ہیں۔ یکم ستمبر 2023 سے لے کر اب تک، 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارتی عمل کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔ گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری...
    واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام  میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں  یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن  نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔   Tagsپاکستان
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 15 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی، پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، لاش کے متعلق آس پاس کے لوگوں سے پتہ جوئی کی جا رہی ہے۔...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)سابق امریکی رکن کانگریس منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام ری پبلکن میا لو، آر-یوٹاہ اتوار کو 49 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میا لو ہیٹی کے تارکین وطن کی بیٹی تھیں اور کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام ریپبلکن خاتون تھیں۔انہوں نے اپنی آخری سانسیں اپنے خاندان کے درمیان میں لیں۔ میا کے خاندان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میا لو ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات چھوڑ گئی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہوکہ وہ آج اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ ان کی...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال  سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔
    رپورٹ: عامر باجوئی کراچی سینٹرل جیل میں قید باصلاحیت قیدی محمد ایاز نے قیدی بن کر و ہ کام کردکھایا جو دوسرے قیدیوں کے لیے بھی کامیابی کا سبب بنا۔ ہنر و فن کے چرچوں سے بام عروج تک پہنچنے والے محمد ایاز 12 سال سے کراچی سینٹرل میں قید ہیں، ایاز خاندان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ ایاز نے جیل میں رہتے ہوئے جو پینٹنگز بنائیں وہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں، اس رقم سے انہوں نے نہ صرف اپنی والدہ کو عمرہ کروایا بلکہ اپنی بہن کی شادی بھی کروا دی۔ تفصیل اس رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام کا شہر اعتکاف میں خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کے ولی وہی ہیں جو دنیا کے فانی عیش و آرام کو چھوڑ کر یادِالٰہی میں سکون پاتے ہیں۔ جو لوگ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی بنا لیتے ہیں وہی قیامت کے دن کامیاب ہوں گے۔ پس دنیا کی عارضی لذتوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے نقشِ قدم پر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہر اعتکاف کے دوسرے روز اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے نفس کی پیروی میں اپنی آخرت کو خراب نہ کریں، اپنی خواہشات کے غلبے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ نوٹ: آئیندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی...