وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 153 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی اور وافر مقدار میں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں قیمتوں میں

پڑھیں:

حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیاکہ ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جبکہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زیادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلہ دیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان
  • حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور
  • کریک ڈاؤن، ایک دن میں چینی 9 روپے فی کلو سستی
  • چینی کی قیمت اور وزراء کی تنخواہ شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہے، کے پی حکومت
  • وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید
  • وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • چینی کی قیمت اور وزرا کی تنخواہ شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید
  • چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی
  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، افواہوں کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، رانا تنویر حسین